جی این این سوشل

تجارت

وزیراعظم نے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم نے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی
وزیراعظم نے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے  فیصلہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہیں بڑھائی جائے گی۔   اوگرا کی سمری میں 5 سے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔  وزیراعظم نے اسے نامنظور کر کے 16 اپریل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کےمطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافے  کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔ اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری منظور ہونے کی صورت میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں  6  روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جانا تھا۔  مٹی کا تیل 5 روپے 19 پیسے، لائٹ ڈیزل 10 روپے 64 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان تھا۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ قیمتوں کا تعین موجودہ پٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا گیا ہے۔ پٹرول پر موجودہ لیوی 11 روپے 23 پیسے جبکہ ڈیزل پر 15 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔

 

دنیا

وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ کا گوادر کا دورہ

آمد پر چیئرمین گوادر پورٹ پسند خان بلدی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او یو بو اور جی پی اے اور چین کے دیگر معزز حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ کا  گوادر کا دورہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ نے ایڈیشنل سیکرٹری میری ٹائم افیئرز کے ہمراہ جمعہ کو گوادر کا تین روزہ اہم دورہ کیا۔

آمد پر چیئرمین گوادر پورٹ پسند خان بلدی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او یو بو اور جی پی اے اور چین کے دیگر معزز حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔


گوادر میں وزیر سمندری امورکا پہلا دن مصروفیات سے میں گزرا ،  جس کا آغاز GPA ہیڈ آفس میں ایک اجلاس کی صدارت سے ہوا، جہاں چینی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے سینئر حکام نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔


چیئرمین گوادر پورٹ پاسند خان بلیدی نے گوادر پورٹ پر جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بصیرت فراہم کی، جس کے بعد چیئرمین سی او پی ایچ سی کی جانب سے پورٹ کے آپریشنز اور حالیہ پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیر نے فری زون کا دورہ بھی کیا، جس میں نو تعمیر شدہ 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن کا دورہ بھی شامل تھا۔

 وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گوادر میں جاری کاموں کی پیش رفت کو سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کا چلاس بس حادثے پر اظہار افسوس

 صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری 
 کا چلاس  بس حادثے پر اظہار افسوس

اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری نے چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کو ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے،عالمی بینک

ذاتی آمدن ٹیکس کا نظام تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقات کے لیے برابر بنانا چاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کو ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے،عالمی بینک

عالمی بینک نے پاکستان کوکہا کہ ذاتی آمدن ٹیکس کے نظام میں اصلاحات کی سخت ضرورت ہے۔ ذاتی آمدن ٹیکس کا نظام تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقات کے لیے برابر بنانا چاہیے۔

عالمی بینک نے جنرل سیلز ٹیکس کے نظام میں موجود خرابیوں کو بھی دور کرنے کی تجویز دی ہے۔

اس کے علاوہ ورلڈ بینک نے تمباکو کی صنعت پر بھی ایک ہی پریمیم شرح پر ٹیکس وصول کرنے کی سفارش کی ہے۔ ان کے تخمینوں کے مطابق اگر ان تمام تجاویز کو عمل میں لایا گیا تو ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

معروف اقتصادی شخصیت ڈاکٹر ندیم الحق نے بھی اصلاحاتی ایجنڈا کی اہمیت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیکس چوری کرنے والے کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ ان تجاویز کو لے کر فوری اصلاحاتی ایجنڈا کے تحت آئی ایم ایف سے اگلی کانفرنس میں بات چیت ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll