واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا وائرس کی سنگین صورتحال اور پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بھارت پر سفری پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق خبرایجنسی( اے ایف پی )کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا میں اگلے ہفتے سے بھارت سے آنے والے افراد پر داخلے کی پابندی ہوگی۔ پروازوں پر پابندی کا اطلاق 4 مئی سے ہو گا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکہ میں مستقل رہائش کا اجازت نامہ رکھنے والوں کو 4 مئی تک مہلت ہو گی اور 4 مئی کے بعد کسی کو بھی بھارت سے امریکہ آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ امریکہ کی جانب سے سفری پابندی کا فیصلہ بھارت میں کورونا وبا کی شدت کے باعث کیا گیا ہے ۔
پریس سیکریٹری جین پساکی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت میں کوورونا کے غیرمعمولی کیسز اور وائرس کی کئی اقسام موجود ہیں اور امریکی سینٹرز فارڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کی سفارش پر یہ پابندی لگانے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب برطانیہ ، جرمنی ، اٹلی اور سنگاپور ، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک نے بھی بھارت پر اسی طرح کی سفری پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ کینیڈا ، ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ نے بھارت کے ساتھ تمام تجارتی رابطے بھی معطل کردیے ہیں ۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر ہنگامی صورتحال اختیار کر چکی ہے او مسلسل کئی روز سے یومیہ 3 لاکھ سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں ۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 91 لاکھ 57 ہزار سے زائد ہوچکی ہے اور 2 لاکھ 11 ہزار 835 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
بھارت میں کورونا کیسز کی تعدادمیں انتہائی تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس میں بھارتی وزارت صحت کے ڈیٹا کے مطابق بھارت میں 7 اگست کو کورونا کیسز کی تعداد 20 لاکھ تک جا پہنچی تھی جو 23 اگست کو 30 لاکھ اور 5 ستمبر کو 40 لاکھ ہوگئی۔28 ستمبر کو کورونا کیسز کی تعداد 60 لاکھ، 11 اکتوبر کو 70 لاکھ اور 29 اکتوبر کو 80 لاکھ تک جاپہنچی جب کہ 20 نومبر کو یہ تعداد 90 لاکھ ہوئی جو 19 دسمبر کو ایک کروڑ ہوگئی۔
بھارت میں 19 اپریل کو کورونا کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ تک جاپہنچی جب کہ بھارت بھر میں کورونا کے مجموعی طور پر 28 کروڑ 63 لاکھ 92 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
- 10 گھنٹے قبل
صدرمملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا خیبرمیں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 9 گھنٹے قبل
رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3فیصد رہنے کا امکان،آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ جاری
- 8 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈز کیس، بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا کا تحریری فیصلہ جاری
- 14 گھنٹے قبل
حج کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر،درخواستیں جمع کروانے کا آخری موقع
- 11 گھنٹے قبل
ملتان ٹیسٹ: پہلا دن کے اختتام پر پاکستان کے چار وکٹوں پر 143 رنز
- 13 گھنٹے قبل
کرم قافلے پر حملے سے 2 سیکیورٹی اہلکار اور 6 ڈرائیورز شہید ،جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک
- 12 گھنٹے قبل
سکیورٹی فورسز کی تیراہ میں بڑی کارروائی، خارجی عابد اللہ سمیت 5 خوارج ہلاک،ایک گرفتار
- 10 گھنٹے قبل
انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پرالیکشن کمیشن نے تین سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی
- 13 گھنٹے قبل
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کیلئے جج اعظم خان اور راجہ انعام امین کانام فائنل
- 13 گھنٹے قبل
القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی ہے، اس کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دوں گی،وزیر اعلی مریم نواز
- 13 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ،نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 14 گھنٹے قبل