ممبئی : معروف بالی وڈ اداکار و ریٹائرڈ آرمی آفیسر بکرم جیت کنورپال کورونا وائرس کے باعث دُنیا سے چل بسے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم و ٹیلی وژن انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار اور ریٹائرڈ آرمی آفیسر بکرم جیت کنورپال کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد طبیعت نہ سنبھلنے پر دنیائے فانی سے کوچ کرگئے ۔ ان کی عمر 52 برس تھی ۔ بکرم جیت کنورپال نے 2002 میں بھارتی آرمی سے بطورِ میجر ریٹائرمنٹ لی اور سال 2003 میں انہوں نے بالی ووڈ کی دُنیا میں قدم رکھا۔
اُنہوں نے کئی نامور بالی ووڈ فلموں میں کام کیا جن میں 2 اسٹیٹ، شارٹ کٹ رومیو، زنجیر، گرانڈ مستی، ہیروئین، کیا سپر کول ہیں ہم، چانس پے ڈانس، مرڈر2، جب تک ہے جان، ٹریننگ 30، جوکر، ہائی جیک، روکیٹ سنگھ، کارپوریٹ، خوشبو سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اُنہوں نے کئی بھارتی ڈراموں اور اشتہارات میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔بھارتی اداکا ر منوج باجپائی اور نیل نتن مکیش نے اداکار کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے ۔
خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی صورتحال انتہائی سنگین شکل اختیار کرچکی ہے ، امریکہ سمیت برطانیہ ، جرمنی ، اٹلی اور سنگاپور ، آسٹریلیا نے بھی بھارت پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ کینیڈا ، ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ نے بھارت کے ساتھ تمام تجارتی رابطے بھی معطل کردیے ہیں ۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر ہنگامی صورتحال اختیار کر چکی ہے او مسلسل کئی روز سے یومیہ 3 لاکھ سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں ۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 91 لاکھ 57 ہزار سے زائد ہوچکی ہے اور 2 لاکھ 11 ہزار 835 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 9 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 8 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 9 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 15 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل







