نئی دہلی : بھارت میں مہلک کورونا وائرس نے قیامت ڈھا دی۔ایک روز میں 4لاکھ سے زائد کورونا کیسزسامنے آنے کا نیاعالمی ریکارڈ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں مہلک کورونا وائرس نے قیامت ڈھا دی ہے ایک روز میں 4لاکھ سے زائد کورونا کیسزسامنے آنے کا نیاعالمی ریکارڈ بن گیا۔ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد2لاکھ11ہزار سے تجاوز کرگئی۔کورونا سےمرنیوالوں میں تقریباً 100صحافی بھی شامل ہیں۔
بھارت میں کوروناکا قہر جاری ہے۔دہلی کے ایک اسپتال میں آکسیجن تقریباً ختم ہوگئی ہے۔ گجرات کے نجی اسپتال میں 22مریضوں کا آکسیجن سلنڈر ختم ہوگیا،جبکہ گجرات میں ہی کورونا کے ایک اسپتال میں آتشزدگی سے 18افراد ہلاک ہوگئے۔
گووا کے اسپتال میں بستر ختم ہوگئے ہیں ۔ دہلی کی ایک مسجد کوقرنطینہ سینٹر میں تبدیل کردیاگیا ۔
بھارتی شہرپونے میں 18ماہ کا بچہ ماں کی لاش کے پاس 2 دن تک بھوکا بیٹھا رہا۔شہریوں نے کورونا کے خوف سےبچے کو بھی نہ اٹھایا۔
کورونا سے متعلق ناقص پالیسیوں کےباعث بھارتی اور غیرملکی ماہرین کی مودی سرکار پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔امریکی سائنسدان ڈاکٹر فاؤچی نے ملک میں فوری لاک ڈاون لگانے کا مشورہ دے دیا۔
دوسری جانب کورونا کی بدترین صورتحال کے سبب امریکہ نے بھارت پر سفری پابندیاں لگادیں ہیں ۔آسٹریلیا نےبھارت میں موجوداپنے شہریوں کی بھی ملک واپسی کو عارضی طورپر غیرقانونی قراردیدیا۔خلاف ورزی کرنیوالوں کو جیل یا بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل





