کیلی فورنیا : فیس بک نے صحافیوں کو 50 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشہور سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ 50 لاکھ ڈالر مقامی صحافیوں کو دینے جا رہا ہے۔ فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے اشاعتی پلیٹ فارم کے لیے آزاد لکھاریوں کو کام کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ " ان رپورٹرز پر توجہ دی جائے گی جو عام طور پر کسی کمیونٹی کی اکیلی آواز ہوتے ہیں۔"
یہ اشاعتی پلیٹ فارم فیس بک پیجز کے ساتھ جڑا ہو گا، جس میں صحافیوں کے لیے فری سیلف پبلشنگ ٹول بھی ہوگا۔جس کے ذریعے وہ نیوز لیٹرز بھیج سکیں گے یا پھر اسے اپنی ویب سائٹ بنانے کے لیے بھی استعمال کر سکیں گے۔
کمپنی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے " صحافی فیس بک ٹولز کے ذریعے کہانیوں کی اشاعت کی بدولت اضافی پیسے کمانے کے بھی قابل ہوں گے۔ اس عمل کا آغاز سبسکرپشن سے ہو گا اور ہر لکھاری اپنے پیسے خود طے کر سکتا ہے۔"
فیس بک کے مطابق نئے لکھنے والوں کیساتھ نئے اشاعتی پلیٹ فارم کے لئے معاہدے کئے جائیں گے۔ یہ معاہدے ایسے صحافیوں یا نئے لکھاریوں کیساتھ کئے جائیں گے۔ جو سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا چاہتے ہیں اور اپنی تحریروں سے صارفین کو متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
خیال رہے کہ اس اشاعتی پلیٹ فارم کا اعلان فیس بک نے کچھ عرصہ قبل ہی کیا تھا۔

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 6 hours ago

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 2 hours ago

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 4 hours ago

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 7 hours ago

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 5 hours ago

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 4 hours ago
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی قرارداد منظور
- an hour ago

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 2 hours ago

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق آرڈیننس 2025 جاری
- 2 hours ago

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 7 hours ago
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 2 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 5 hours ago