Advertisement
پاکستان

سندھ حکومت کا مزارات اور درگاہیں کھولنے کا اعلان

کراچی: حکومت سندھ نے صوبے میں کورونا کے باعث بند تمام مزارات اور درگاہیں کل سے زائرین کے لیے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا اعلان کر دیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 3rd 2021, 5:03 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

وزیر اوقاف سندھ کی ہدایت پر محکمہ اوقاف نے لعل شہباز قلندر کی مزار کو زائرین کیلئے کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔محکمہ اوقاف کے مطابق زائرین کیلئے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ مزار قلندر پر واک تھرو سینیٹائیزر گیٹ بھی نصب کیئے جائیں گے جہاں سے زائرین کو گزرنا ہوگا۔مزار پر زائرین کیلئے سماجی فاصلہ رکھنا بھی لازمی ہوگا جس پر عمل درآمد کیلئے 100 پولیس اہلکار اور 25 لیڈیز اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر صوبے بھر کی درگاہوں اور مزارات کو نومبر میں زائرین کے لیے بند کر دیا گیا تھا،چیف ایڈ منسٹریٹر محکمہ اوقاف سندھ کی جانب جاری سرکلر کے مطابق صوبے بھر میں مزارات اور درگاہوں پر پابندی 31 جنوری 2021 تک لگائی گئی تھی۔

 

 

 

Advertisement