ایشان کشن سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے


ٹرینیڈاڈ: بھارت نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز بڑے مارجن 200 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
شبمن گل نے 85، ایشان کشن نے 77، کپتان ہاردک پانڈیا نے ناقابل شکست 70 اور سیمسن نے 51 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارتی ٹیم کی طرف سے ملنے والے 352 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے جواب میں میزبان ویسٹ انڈین ٹیم 151 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
شبمن گل عمدہ بیٹنگ پر میچ جبکہ ایشان کشن سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔برائن لارا اسٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 351 رنز بناکر میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 352 رنز کا ہدف دیا۔
شبمن گل نے 85، ایشان کشن نے 77، کپتان ہاردک پانڈیا نے ناقابل شکست 70 اور سیمسن نے 51 رنز بنائے۔ویسٹ انڈین روماریو شیفرڈ نے دو جبکہ الزاری جوزف ،گڈاکیش موتی اور یانک کیریہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بھارتی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث میزبان ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 35.3 اوورز میں 151رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
گڈاکیش موتی نے 39 رنز ناٹ آئوٹ بنائے اور ایلک ایتھنیز نے 32 رنز بنائے۔ یوں بھارت نے میزبان ٹیم کو نہ صرف بڑے مارجن 200 رنز سے شکست دے دی بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی 1-2 سے جیت لی۔ بھارتی کی طرف سے شاردول ٹھاکرنے چار، مکیش کمار نے تین جبکہ کلدیپ یادو نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ شبمن گل عمدہ بیٹنگ پر میچ جبکہ ایشان کشن سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

آئی ایم ایف کی قسط لینا آسان لیکن ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے میں جانا مشکل ہے، گورنرسندھ
- 5 گھنٹے قبل

جعلی وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے سڑک کو چونا لگانے کی کوشش میں قومی خزانے کو چونا لگا دیا، بیرسٹر سیف
- 2 گھنٹے قبل

حماس کا فلسطینی قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کے ساتھ مزید مذاکرات سے انکار
- 4 گھنٹے قبل

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے سے متعلق درخواست خارج کر دی
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم صدر آذربائیجان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل زوولبا پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

جرمنی میں انتہائی قدامت پسند جماعت سی ڈی یو کی پارلیمانی انتخابات میں برتری
- 5 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی،غیر قانونی طریقے سے شہریوں کو یورپ بھجوانے والے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار
- 39 منٹ قبل

پاکستان بار کونسل کے نمائندہ ایڈووکیٹ اختر حسین جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی
- 31 منٹ قبل

خیبرپختونخوا میں مقامی سطح پر منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا
- 44 منٹ قبل

کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کی طبیعت بدستور تشویشناک
- 3 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں آج سے بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
- 4 گھنٹے قبل