جی این این سوشل

پاکستان

این سی او سی کی جانب سے یوم علی کرم اللہ وجہہ ، عید، جمعتہ الوداع کی گائیڈ لائنز جاری

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے یوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہہ ، اعتکاف، شب قدر کی مناسبت سے طاق راتوں میں اجتماعات اور جمعتہ الوداع کے لئے گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

این سی او سی کی جانب سے یوم علی رضی کرم اللہ وجہہ ، عید، جمعتہ الوداع کی گائیڈ لائنز جاری
این سی او سی کی جانب سے یوم علی رضی کرم اللہ وجہہ ، عید، جمعتہ الوداع کی گائیڈ لائنز جاری

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ یوم علی کرم اللہ وجہہ پر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایاجائے، یوم علی کرم اللہ وجہہ پر کورونا علامات والے افراد کو مجالس میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے، یوم علی کی مناسبت سے مجالس آن لائن ہوں یا پھر آؤٹ ڈور منعقد کی جائیں، علما اور ذاکرین کو کورونا منفی رپورٹ ہونے پر ہی خطاب کی اجازت دی جائے۔

گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ کورونا علامات والے افراد مسجد کے بجائے گھر میں ہی اعتکاف کریں، معتکفین مسجد میں بستر سمیت دیگر سامان گھر سےلائیں اور مشترکہ سحر و افطار سے گریز کریں۔ جمعتہ الوداع کے لئے نمازی جائےنماز ساتھ لائیں اور وضو گھر سے کرکے آئیں، جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں نمازیوں کے آنے اور جانے کا الگ راستہ رکھا جائے، داخلی راستے پر تھرمل اسکیننگ اور سینیٹائزر کا بندوبست یقینی بنایا جائے، صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے وضوخانوں میں بھیڑ نہ لگائی جائے، مساجد میں شب قدر کی مناسبت سے طاق راتوں میں ہونے والے اجتماعات میں بچے اور 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد نہ آئیں۔

پاکستان

انتخابات میں دھاندلی کے الزامات، الیکشن کمیشن کا انکوائری رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر سختی سے عمل کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انتخابات میں دھاندلی کے الزامات، الیکشن کمیشن کا  انکوائری رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

عام انتخابات میں دھادنلی کے الزامات،الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انکوائری رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ انکوائری رپورٹ پبلک کرنے سے پہلے کمیشن کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر سختی سے عمل کرے گا۔

ای سی پی نے تحقیقات کے لیے ایک رکنی کمیٹی قائم کی تھی جس نے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں انکوائری کی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے بیانات شامل ہیں۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے کمیٹی کو تحریری بیان بھی جمع کرایا۔

واضح رہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی نے انتخابات میں سنگین بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں ترجمان الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) قاضی فائز عیسیٰ نے راولپنڈی کے سابق کمشنر کے الزامات کی سختی سے تردید کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شدید گرمی کا آغاز، پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 10 اور 11 مئی کو طوفانی بارشوں کا امکان ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شدید گرمی کا آغاز، پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ہفتے ہیٹ ویوکا الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ 8 سے 10 مئی کے دوران پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے، پنجاب کے مختلف اضلاع میں 10 اور 11 مئی کو طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے، گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا، دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔

اس کے علاوہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا۔

گز شتہ روز دادو،مٹھی 47، جیکب آباد ،موہنجوداڑو ،شہید بینظیرآباد، سکھر، روہڑی ، خیرپور 46، بھکر، چھور، حیدرآباد، خانپور، پڈعیدن اور رحیم یار خان میں 45ڈگری سینٹی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کا وزارت امور سمندر پار پاکستانی وترقی افرادی قوت میں اصلاحات کا فیصلہ

بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان اسکل کمپنی اور اسکل ڈویلپمنٹ فنڈکے قیام کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کا وزارت امور سمندر پار پاکستانی وترقی افرادی قوت میں اصلاحات کا فیصلہ

وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام اور تکنیکی و فنی تربیت کے شعبے میں اصلاحات کیلئےکمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

بیان کے مطاق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے اپنی زیر صدارت وزارت امور سمندر پار پاکستانی و ترقی افرادی قوت اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن کے حوالے سے اعلی ٰسطحی جائزہ اجلاس میں کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کواین اے وی ٹی ٹی سی کے پاکستان میں افرادی قوت کی تکنیکی و فنی تربیت کے حوالے سے اقدامات کے بارے بتایا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ این اے وی ٹی ٹی سی رواں برس 60 ہزار افراد کو تکنیکی و فنی تربیت فراہم کرے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ تکنیکی و فنی تربیت کیلئے نہ صرف بیرونِ ممالک سے روزگار کے مواقع اور درکار ہنر کی معلومات کا تبادلہ یقینی بنایا جا رہا ہے بلکہ مقامی صنعت سے بھی اس حوالے سے افرادی قوت کی کھپت کا ڈیٹا حاصل کیا جاتا ہے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ این اے وی ٹی ٹی سی نے تکنیکی اور فنی تربیت کے عالمی معیار کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی معیار کے شہرت یافتہ اداروں سے طلباء و طالبات کی سرٹیفکیشن لازمی قرار دے دی ہے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت کے عین مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نوجوانوں کیلئے نہ صرف وفاقی سطح پر کوٹہ مختص کیا گیا ہے بلکہ ان کی خصوصی تربیت کیلئے علیحدہ پروگرام کا اجراء کیا جا رہا ہے جس کا آغاز رواں برس جون میں ہو جائے گا۔ اجلاس کو وزارتِ امورِ سمندر پار پاکستانی و ترقی افرادی قوت کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اصلاحات پر سفارشات بھی پیش کی گئیں۔

وزیرِ اعظم نے این اے وی ٹی ٹی سی اور وزارت امور سمندر پار پاکستانی و ترقی افرادی قوت کی اصلاحات پر فوری سفارشات مرتب کرنے کیلئے فوری طور پر ایک کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll