جی این این سوشل

پاکستان

این سی او سی کا پاکستان اور ایران کے باڈرز سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : ملک میں بھرتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر این سی او سی کا پاکستان اور ایران کے باڈرز سیل کرنے کا فیصلہ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

این سی او سی کا پاکستان اور ایران کے باڈرز سیل کرنے کا فیصلہ
این سی او سی کا پاکستان اور ایران کے باڈرز سیل کرنے کا فیصلہ

این سی او سی کی جانب سے جاری کیے جانے والے علامیہ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی کئی اقسام سامنے آنے کے بعد افغانستان اور ایران کے ساتھ لینڈ بارڈر مینجمنٹ پالیسی پر نظرثانی کا مقصد تینوں ممالک کے مابین پیدل آمدورفت کو کورونا پروٹوکولز کے تحت کرنا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت بارڈر ٹرمینلز پر کورونا ایس او پیز کے حوالے سے زیادہ موثر پالیسی نافذ کی جاسکے گی، نئی لینڈ بارڈر مینجمنٹ پالیسی کا اطلاق 4  ، 5 مئی کی درمیانی شب سے 20 مئی تک رہے گا۔

پالیسی کا اطلاق پاکستان آنے والی پیدل آمدورفت پر ہوگا، دو طرفہ ٹریڈ، کارگو پالیسی سے مستثنٰی ہونگے، بارڈر ٹرمینلز ہفتے کے 7 دن کھلے رہیں گے، این سی او سی

این سی او سی کا بارڈر ٹرمینلز پر کورونا ٹیسٹنگ اور ایس او پیز کے لیے ہیلتھ کئیر سٹاف بھی بڑھانے کا فیصلہ، پاکستان آنے والے مسافروں کو ریپیڈ انٹیجن ٹیسٹ دینا لازمی ہوگا۔کورونا مثبت آنے پر شہریوں کو قریبی قرنطینہ سینٹر شفٹ کر دیا جائے گا، کورونا مثبت آنے والے افغان شہریوں کو افغانستان واپس بھیج دیا جائے گا۔

تمام ڈرائیورز اور ہیلپرز کے کیے بارڈر ٹرمینل پر تھرمل سکیننگ کروانا لازمی قرار ہو گا۔نظرثانی پالیسی کااطلاق کارگو،باہمی تجارت اورپاک افغان ٹریڈپرنہیں ہوگا۔

 

دنیا

امریکہ ، جھیل الاسکا میں ملنے والے طیارے سے 2 لاشیں برآمد

الاسکا کی جھیل میں الٹا ملنے والے طیارے سے دو افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں،مقامی حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ ، جھیل الاسکا میں ملنے والے طیارے سے 2 لاشیں برآمد

امریکہ کی جھیل الاسکا میں ملنے والے طیارے سے 2 لاشیں برآمد کی گئی ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نےبتایا کہ الاسکا کی جھیل میں الٹا ملنے والے طیارے سے دو افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 58 سالہ ڈیو ہیجرز اور 45 سالہ آرون فرائر کی لاشیں ایک غوطہ خور ٹیم نے اینکریج سے تقریباً 322 کلومیٹر جنوب مغرب میں نونڈلٹن کی اتھاباسکن کمیونٹی کے قریب سکس میل جھیل میں طیارے کے اندر پائی تھیں۔لاشوں کو اینکریج میں سٹیٹ میڈیکل ایگزامینر آفس بھیجا جائے گا۔

فوجیوں نے طیارے کی قسم کی تصدیق نہیں کی لیکن نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ الاسکا کے قریب ٹیلوکرافٹ بی سی 12طیارے کے حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے قافلے میں شامل ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

ایرانی صدر آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آ رہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے قافلے میں شامل  ہیلی کاپٹر  حادثے کا شکار

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے قافلے میں شامل ایک ہیلی کاپٹر کو آذربائیجان میں حادثہ پیش آیا ہے جہاں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر نے آذربائیجان کے مشرقی صوبے میں رف لینڈنگ کی جس کے بعد جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔

ایرانی صدر آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آ رہے تھے۔ رپورٹس کے مطابق سخت موسمی حالات اور دھند کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا رورٹس کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ امدادی تنظیموں اور رضاکار جائے حادثہ پر پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں اور انہیں خراب موسم کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ جس طیارے کو حادثہ پیش آیا اس میں ایرانی صدر کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ حسین عامر عبداللہیان اور کچھ مقامی اہم عہدیداران بھی سوار تھے۔

صدر کا قافلہ تین ہیلی کاپٹرز پر مشتمل تھا اور کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق جس ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا، ابراہیم رئیسی اسی میں سوار تھے جبکہ بقیہ دو ہیلی کاپٹرز باحفاظت لینڈ کر چکے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخوا میں ڈرون حملے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بیرسٹر سیف

کسی گھر میں کچھ بارودی مواد تھا جس کی وجہ سے دھماکا ہوا، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا میں ڈرون حملے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ڈرون حملے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ کسی گھر میں کچھ بارودی مواد تھا جس کی وجہ سے دھماکا ہوا، اس کا تعلق ڈرون حملے سے نہیں ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت جلد بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، صوبے کا بجٹ عوامی توقعات کے مطابق ہو گا، خیبر پختونخوا میں مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تصادم نہیں بلکہ اپنے حق کی بات کر رہے ہیں، وفاق پختونخوا کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے ،وفاق ہمارا بجلی سے متعلق مطالبہ پورا کرے ،ہمیں بجلی چور کہا جا رہا ہے ایسے باتیں برداشت نہیں۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  ہمیں ایک چیف سیکرٹری تک نہیں دیا جا رہا ، یقینی دہانیوں کے باوجودوفاق خیبر پختونخوا کے بقایاجات ادا نہیں کر رہا، فاٹا میں ترقیاتی کاموں کے فنڈز شیئر کرنے سے متعلق اعلان ہوئے مگر فنڈز نہیں آئے۔

وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری کابینہ نے لوکل کسانوں سے6 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا حکم دیا، پہلے مرحلے میں 3 لاکھ ٹن گندم خرید رہے ہیں،40 کلو گندم کی قیمت 3900 رکھی گئی ہے، ایمپورٹڈ گندم بالکل نہیں خریدیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت لوکل کسانوں سے 17 ہزار میٹرک ٹن خرید چکی ہے، بعض لوگ ہمارے خلاف افواہیں بھی پھیلا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق خوشحال کسان خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے، پنجاب حکومت نے پنجاب کے کسانوں کو تنگ کرنے کے لیے 35 لاکھ ٹن گندم باہر سے منگوائی۔

ظاہر شاہ نے کہا کہ دنیا میں گندم اور پانی پر ہمیشہ سے جنگیں ہوتی آئی ہیں، پاسکو سے گندم خریدنے پر 5600 روپے من مل رہی ہے ، لوکل کسانوں سے گندم لینے پر 12 ارب روپے کی بچت ہو گی، ہم نے ایک ایپ بنائی ہے جس میں کسان گندم کا اندراج کر سکتے ہیں، ہمیں 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی ضرورت ہے ، لوگوں نے 14 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا اندراج کروایا ہے ۔

صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ کے پی میں 20 کلو آٹے کی قیمت 3200 سے 1650 ہو گئی ہے، ہمارے حکومت میں کوئی بھی ڈرون حملہ نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزستان واقع پر پورے پاکستان کے طلبہ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ، طلبہ واپس لانے کے لیے ہم وفاق کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll