لاہور : گلشن اقبال پارک میں نصب شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے مجسمہ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کامظاہرہ کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے گلشن اقبال پارک میں نصب علامہ اقبال کامجسمہ گزشتہ رات سے سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے ، چونے اور سیمنٹ سے بنے علامہ اقبال کے مجسمے کی تصویر وائرل ہوتے ہی ہنگامہ برپا ہوگیا اور سوشل میڈیا صارفین غم وغصے کا اظہا ر کرتے نظر آئے ۔
لیلی ٰ طارق نامی صارف نے گلشن اقبال میں نصب اس مجسمے کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اس تصویر میں کچھ غلط نہیں ہے لیکن یہ مجسمہ علامہ اقبال جیسا لگتا نہیں ہے ۔
Iqabl's sculpture in Gulshan-e-iqbal Lahore, there is nothing wrong about the sculpture except the part that it doesn't really look like Iqbal pic.twitter.com/zuNyrvXrmB
— Laila (@Laila_Taariq) February 1, 2021
یہ ٹو یٹ چند گھنٹوں میں ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے مجسمے کے کاریگروں سمیت انتظامیہ کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ پارک کے مالیوں کی جانب سے اپنی مددآپ کے تحت شاعر مشرق کوخراج تحسین پیش کرنے کی یہ کاوش عوام میں ناراضگی کی وجہ بن گئی ۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ شاعر مشرق کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مجسمے کی تنصیب کرتے ہوئے اس کا معیار ہی چیک نہیں کیا گیا ، کچھ صارفین نے مجسمے کو ’ناقص‘ کہا تو کچھ نے اسے قومی شاعر کی توہین سے تشبیہ دی ۔
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) February 2, 2021
— umar ishaque butt (@capisces) February 2, 2021
— Asma Naseem (@Wisevenus) February 1, 2021
— MUNIB HAMID (@MunibHamid) February 2, 2021
— Abdullah Chauhdary (@AbdullahCh1998) February 2, 2021
— Musadaq Zulqarnain (@MusadaqZ) February 2, 2021
— TAAKVIEM (Ash-Shazli) (@TAAKVIEM) February 2, 2021
— Shaan (@Shanyousaf6) February 2, 2021
— Ramsha Mir (@ramsha_mir) February 1, 2021
— Sikandar Taimoor Langah (@LangahTaimoor) February 2, 2021
دوسری جانب وزیراعلی ٰٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گلشن اقبال پارک میں مجسمہ رکھنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر مجسمے کو ہٹا دیا گیا ہے ، وزیر اعلیٰ نے ڈی جی پی ایچ اے سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
خیال رہے کہ یہ مجسمہ لاہور کے گلشن اقبال پارک میں گزشتہ سال جشن آزادی کے موقع پر نصب کیا گیا تھا۔

ایشیا کپ: قومی ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور
- 3 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل

دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
- 3 گھنٹے قبل

ایک اور یورپی نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

امت مسلمہ کو مشترکہ دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان
- 3 گھنٹے قبل

ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ و تعلیم کے لیے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کشمور و شکارپور کے کچے علاقے زیر آب
- 2 گھنٹے قبل

وکیل ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کے لیے ریفرنس دائر
- 4 گھنٹے قبل

مٹی کا تیل 3 روپے 15 پیسے مہنگا، نئی قیمت 179.96 روپے فی لیٹر
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
- 4 گھنٹے قبل