تفریح
عائزہ خان اور اصلحان خاتون کی دوستی کےسوشل میڈیا پر چرچے
معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان اور ترکی کے شہرہ آفاق سیریز ' دیرلیس ارطغرل' کی اداکارہ گلثوم علی کی ایک ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ عائزہ خان اور مقبول ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ گلثوم علی یعنی اصلحان خاتو ن کی ایک ساتھ تصویر سوشل میڈیا پربے حد پسند کی جارہی ہے ۔ اداکارہ عائزہ خان آج کل ترکی میں موجود ہیں ، فوٹو اینڈویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے ترک اداکارہ کے ہمراہ دلفریب تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں دونوں اداکارائیں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔
عائزہ خان نے پوسٹ کے عنوان میں لکھا کہ " میری خوبصورت گلثوم علی کے ساتھ " ۔دوسری جانب تُرک اداکارہ گلثوم علی نے عائزہ خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ " عائزہ آپ بہت زیادہ خوبصورت ہیں"۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ہی ایک ویڈیو میں معروف فیشن ڈیزائنر عائزہ اور گلثو م کا ایک ساتھ تعارف کرواتی نظر آتی ہیں اور وہ دونوں ایک دوسرے سے مل کر بے حدخوش نظر آرہی ہیں ۔
اس سے قبل انسٹا گرام پر ہی عائزہ خان نے اپنے آنے والے پراجیکٹ سے متعلق لکھا تھاکہ بہت جلد کچھ دلچسپ آنے والا ہے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں unitingcultures کا ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ80لاکھ فالورز رکھنے والی اداکارہ عائزہ خان ان دنوں پاکستان کے دوست ملک تُرکی میں پاکستانی برینڈ کی تشہیر کے لیے موجود ہیں اور اُن کے اس پراجیکٹ میں " دیرلیس ارطغرل" کی اداکارہ اصلحان خاتون بھی اُن کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
کھیل
دوسرا ٹی20: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف
حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
سڈنی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔
آسٹریلیا نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147ب رنز ہی بن سکی، آسٹریلیا کی جانب سے میکسوئل 21 ٹم ڈیوڈ 18، ایرون ہارڈے 28 اور میٹ شارٹ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کینگروز کپتان جوش انگلس بغیر کوئی رنز بنائے حارث رؤف کی گیند پر سفیان مقیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی طرف سے ایک دفعہ پھر حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عباس آفری اور سفیان مقیم نے بالترتیب 3 اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل دوسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اس موقع پر جوش انگلس کا کہنا تھا کہ وہ میچ میں فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔
ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں کامیابی حاصل کر سیریز برابر کرنا ہمارا ہدف ہے، اس موقع پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے حسیب اللہ خان کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، سلمان آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اورسفیان مقیم شامل ہیں۔
جبکہ آسٹریلیا کے اسکواڈ میں کپتان جوش انگلس، جیک فریزر میک گرک، میٹ شارٹ، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، آرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا،اور اسپینسر جانسن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بارش کی وجہ سے سات سات اوورز تک اننگر کو محدوو کر دیا گیا تھا،جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔
پاکستان
قلات:دہشگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 7اہلکار شہید،وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت
قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر حملے میں 7 افراد شہید جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے
بلوچستان کے ضلع قلات میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے سے 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ قلات کے علاقے جوہان میں موجود شاہ مردان چیک پوسٹ پر پیش آیا، حملے میں 7 اہلکار شہید جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ہونے والے زخمیوں اور شہدا کی نعشوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات میں چیک پوسٹ ہونے والے دہشتگردانہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا اہلکاروں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے، شہادت کا بلند رتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء نے اپنے خون سے امن کی آبیاری کی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی لازوال قربانیوں کا قرض ہم کبھی نہیں اتار سکتے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پربھی خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 27 افراد جاں بحق اور 60 سے زائدافراد زخمی ہوئے تھے، حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔
کھیل
دوسرا ٹی 20: آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے ہراکر سیریز اپنے نام کر لی
آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی
آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 13 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی۔
سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 134 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستان کی بیٹنگ شروع میں ہی لڑکھڑا گئی اور 44 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے، تاہم بعد میں عثمان خان نےذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب کر دیا مگر 102 کے اسکور پر عثمان خان آؤٹ ہو گئے۔
عثمان خان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری اسکور کی تا ہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے۔
پاکستان کی طرف سے محمد رضوان 16 رنز بنائے جبکہ عرفان خان نیازی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔
آسٹریلیا کی طرف سے جانسن نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ اسپنر ایڈم زیمپا نے 2 اور بریٹ لیٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سپنسر جانسن کو میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
اس سے قبل سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے میکسوئل 21 ٹم ڈیوڈ 18، ایرون ہارڈے 28 اور میٹ شارٹ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کینگروز کپتان جوش انگلس بغیر کوئی رنز بنائے حارث رؤف کی گیند پر سفیان مقیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی طرف سے ایک دفعہ پھر حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عباس آفریدی اور سفیان مقیم نے بالترتیب 3 اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
-
دنیا 2 دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
پاکستان 2 دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا