جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم کا اسلام آباد حادثے کا نوٹس

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد حادثے کا نوٹس لے لیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم کا اسلام آباد  حادثے کا نوٹس
وزیر اعظم کا اسلام آباد حادثے کا نوٹس

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان  نے اسلام آباد حادثے  کا نوٹس لے لیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وزراء اور دیگر پولیس کے سکواڈز لے کر گھومتے ہیں، مجھے بتایا جائے کس کس کے پاس کتنی سیکیورٹی ہے۔وزیر اعظم نے ہدایت جاری کی کہ  وفاقی وزراء کی اضافی سیکیورٹی واپس لی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات سرینگر ہائی وے ، سیکٹر جی الیون پر حادثہ پیش آیا جہاں  پانچ گاڑیوں کے پرٹوکول نےسگنل توڑتے ہوئے بے گناہ شہریوں کوکچل ڈالا،  لینڈ کروزر کی زد میں موٹر سائیکل ، مہران کار اور ایک سوزوکی وین آئی ۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ۔ تاہم حسب روایت پولیس تاخیر سے پہنچی جس کی وجہ سے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

ایس پی سرفراز ورک کےمطابق قافلے کی مرکزی گاڑی میں نجی ہوٹل کا مالک وقاص خان اور کشمالہ طارق کا بیٹا اذلان بھی سوار تھا۔وقاص خان وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق کےشوہرہیں۔ جو زخمی حالت میں نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔موقع پر موجود افراد نے گاڑی کے ڈرائیور فیاض کوپولیس کے حوالے کردیا۔

اسلام آباد سری نگر ہائی وےپر ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی،2زخمی ہیں۔ ایس پی سرفرازورک کےمطابق موقع پر موجود افراد نے گاڑی کے ڈرائیور فیاض کو پولیس کے حوالے کیا ، گاڑی کی پچھلی سیٹ پرنجی ہوٹل کامالک وقاص خان  موجودتھا۔وقاص خان  زخمی حالت میں نجی ہسپتال میں زیرعلاج  ہیں۔وقاص خان وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق کےشوہرہیں۔

دوسری جانب تھانہ رمنا پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ واقعہ میں زخمی والے شہری کی مدعیت میں درج کیا گیاایف آئی آر میں کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق حادثے میں چار دوست جاں بحق ہوگئے، جاں بحق نوجوان مانسہرہ سے اے این ایف کا ٹیسٹ دینے آئے تھے۔ مقدمے میں بتایا گیا کہ سفید رنگ کی جیپ نمبری ڈبلیو وائی 077نے ٹکر ماری، جیپ کی ٹکرسے مہران گاڑی میں سوار4نوجوان جاں بحق، موٹرسائکل سوار زخمی ہوئے۔

موسم

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار

آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں دوسرے نمبر پر موجود ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار

لاہور صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار ہے جبکہ آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 358 ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں ڈی ایچ اے میں اے کیو آئی 523، سید مراتب علی روڈ کا انڈیکس 463 تک پہنچ گیا، اسی طرح ویلنشیا ٹاؤن کے علاقے کا ائیر کوالٹی انڈیکس 461 اور غازی روڈ انٹرچینج کا ائیر کوالٹی انڈیکس 427 ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد اور پشاور میں بارش کے بعد سموگ میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے اور محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت دیگر شہروں میں بادل برسنے کی پیش گوئی کی ہے ، تاہم ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 248 ، فیصل آباد اور پشاور 196، راولپنڈی 172 ریکارڈ کیا گیا ۔

بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث گرین لاک ڈاؤن کا دائرہ کار بھی وسیع کر دیا گیا، سموگ کے باعث لاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز بند رہیں گے، یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کردیا گیا، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔

دوسری جانب سموگ اور دھند کے باعث موٹروے کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا گیا جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موٹروے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند اور سموگ کے باعث بند ہے، موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک جبکہ موٹروےایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند اور سموگ کے باعث بند ہیں۔

موٹروے ایم 5ملتان سے سکھر تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند ہے، قومی شاہراہ ملتان روڈ پر لاہور، مانگامنڈی اور پتوکی میں دھند موجود ہے، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال،چیچہ وطنی اور میاں چنوں میں بھی دھند ہے۔

موٹروے ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے کو مسافروں کی حفاظت کیلئے بند کیا گیا ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

کمیٹی آئی ایم ایف کے نقطہ نظر کو پیش رکھتے ہوئے کام کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

 گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، مذکورہ کمیٹی آئی ایم ایف کے نقطہ نظر کو پیش رکھتے ہوئے کام کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی خرداری کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، گندم خریداری کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ وزیر خزانہ ہوں گے۔

کمیٹی کے دیگر اراکین میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، وزیر تجارت اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ بھی شامل ہیں۔

کمیٹی گندم کی مارکیٹ کے موجودہ ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لے گی تاکہ ملک میں گندم کی دستیابی اور قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ربیع 25-2024 کے لیے گندم کی پالیسی کی سفارشات تیار کرے تاکہ خریداری کو حتمی شکل دی جا سکے۔

یہ پالیسی اسٹیک ہولڈرز اور صوبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد تمام متعلقہ امور جس میں امدادی قیمت، وفاقی حکومت اور صوبوں کی جانب سے گندم کی خریداری کی سفارشات، گندم کی دستیابی اور قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 267400روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے، 24 گرام سونے  کی قیمت میں300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2  لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 258 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت   2562 ڈالر فی اونس  ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll