این سی او سی کا اہم فیصلہ، 8 سے 16 مئی تک تمام کاروباری و سیاحتی سرگرمیاں بند رہیں گی
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اعلان کیا ہے کہ 8 سے 16 مئی تک تمام تجارتی سرگرمیاں بند رہیں گی اور سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی خصوصی شرکت کی۔
این سی اوسی نے اجلاس میں 8 سے 16 مئی کے دوران ایس او پیز عمل درآمد کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ،ضلعی سطح پر تشکیل دی گئی مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز کے عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی،8 سے 16 مئی کے دوران تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں گی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ 8 سے 16 تک سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی، پکنک اسپاٹس، ٹوریسٹ ریزورٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس بندہوں گے تفریحی مقامات کےاطراف ہوٹلز اورریسٹورنٹس بندرہیں گے، سیاحتی مقامات پر جانے والے راستے مکمل بندرکھےجائیں گے جب کہ شمالی علاقہ جات، سی ویو، ساحلی علاقے بند رہیں گے۔
این سی او سی کے مطابق کھانےپینےکی دکانیں، گروسری، پمپس، بیکری اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے، 8 سے16 مئی کےدوران آزادکشمیر، گلگت بلتستان کے لوگ آبائی علاقےجاسکیں گے۔
بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 3 درخواستیں مسترد
- ایک گھنٹہ قبل
7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی مختلف الزامات کے تحت بے دخل
- ایک گھنٹہ قبل
لاس اینجلس میں لگی آگ پر چھٹے روز بھی قابو پانے کی کوششیں جاری، 24 افراد ہلاک
- 40 منٹ قبل
لاس اینجلس میں تا حال آگ پرقابونہ پایا جا سکا،ہلاکتوں کی تعداد16ہوگئی
- 12 گھنٹے قبل
امریکا صرف جمہوریت کا ہی نہیں بلکہ انسانیت کا بھی دشمن ہے، حافط نعیم الرحمن
- 12 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈز کیس ،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا ہو گی یا نہیں؟ فیصلہ آج ہو گا
- ایک گھنٹہ قبل
سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے
- 12 گھنٹے قبل
190ملین پاؤنڈکیس میں عمران خان کو یقینن سزا ملے گی ،فیصل واوڈا
- 13 گھنٹے قبل
منگیتر کی خوشی کیلئےپنجرےمیں جانےوالےشخص کوشیرکھا گئے
- 12 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ، حد موٹرویز مختلف مقامات سے بند
- ایک گھنٹہ قبل
پی ایس ایل10 کا پلیئرز ڈرافٹ آج ، 6 فرنچائزز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی
- ایک گھنٹہ قبل
کسی کو این آر او نہیں ملے گا اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کا انجام بہت قریب ہے، لیگی رہنما
- 12 گھنٹے قبل