اسلام آباد : پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی کو اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تدفین میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، پاک بحریہ کے سابقہ سربراہان، مسلح افواج کے سینئر ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران اورسویلینز نے شرکت کی۔

ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی کا پاک بحریہ میں چار دہائیوں پر محیط تاریخی اور شاندار کیریئر تھا۔ انھیں پاکستان کی پہلی آبدوز غازی کے کمانڈنگ آفیسر،پاک بحریہ کے پہلے کمانڈر سب میرین اسکواڈرن اور ڈائریکٹر سب میرین آپریشنز ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی ایک بہادر اور ماہر جنگجو تھے جو 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں کا حصہ رہے۔ سابق نیول چیف نے 1965 کی جنگ کے دوران دشمن کیلئے خوف کی علامت سمجھے جانے والی آبدوز غازی کی کمانڈ کی اور آپکی شاندار قیادت میں غازی نے بھارتی بیڑے کو اسکی بندر گاہ میں مقید کردیا۔ اس بحری آپریشن نے نہ صرف دشمن کی صفوں میں خوف پیدا کیا بلکہ پاکستان کو دفاعی اعتبار سے بھی نمایاں سبقت دی۔ سابق امیرالبحر کا پیشہ وارانہ سفر ان کی قائدانہ صلاحیت،اعلٰی کردار، پیشہ وارانہ مہارت اور احساس ذمہ داری کا عکاس ہے۔
ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی نے 1948 میں رائل پاکستان نیوی میں شمولیت اختیار کی اور برطانیہ کے رائل نیول کالج سے ابتدائی ٹریننگ حاصل کی۔ وہ نیشنل ڈیفنس کالج پاکستان کے گریجویٹ تھے۔ مارچ 1979 میں آپ پاک بحریہ کے آٹھویں امیرالبحر مقرر کیے گئے۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران آپ متعدد اہم کمانڈ اینڈاسٹاف تعیناتیوں پر فائز رہے جن میں کمانڈر سب میرین، پچیسویں ڈسٹرائر اسکوڈرن کے کمانڈر، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)، کمانڈر پاکستان فلِیٹ اور وائس چیف آف نیول اسٹاف شامل ہیں۔
آپ کی اعلی پیشہ وارانہ خدمات اور بہادری کے اعتراف میں آپ کوستارہ جرأت اور نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
صدر پاکستان، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہ پاک بحریہ اور دیگر اعلٰی افسران اور سویلین معززین کی جانب سے ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی کی قبر پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی گئیں۔
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 21 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 21 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 17 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 19 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 15 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 days ago





