اسلام آباد: ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہو ئی، جس میں ہواوے ٹیکنالوجیز کی جانب سے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ہواوے ٹیکنالوجیزکے وائس پریذیڈنٹ مسٹرسپیس لی کی قیادت میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہو ئی جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدوم زادہ زین قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وفد نے وزیر خارجہ کو ہواوے ٹیکنالوجیز کی جانب سے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بریفنگ دی ۔وزیر خارجہ نے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجیز سے آراستہ کرنے کے حوالے سے ہواوے ٹیکنالوجیز کے جذبے کی تعریف کی۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کےشعبےمیں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، اقتصادی سفارت کاری کے تحت دنیا کی توجہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں کی طرف مبذول کروا رہے ہیں ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آئی ٹی کو بروئے کار لا کر شفافیت اور بہتر گورننس کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔وائس پریذیڈنٹ ہواوے ٹیکنالوجیز مسٹر سپیس لی نے، وزیر خارجہ کو ہواوے کی طرف سے نئی متعارف کروائی گئی "آئیڈیا ہب سکرین" کا تحفہ پیش کیا۔

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 7 hours ago

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 3 hours ago

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 5 hours ago

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 3 hours ago

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 3 hours ago

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 7 hours ago

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 8 hours ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 6 hours ago

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 3 hours ago

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 4 hours ago

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 6 hours ago

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 7 hours ago