کارلوس الکاراز نے امریکی حریف کھلاڑی ٹومی پال کو شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا


اوہائیو: سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔
سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں 20 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے امریکی حریف کھلاڑی ٹومی پال کو شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، جس کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے بارش سے متاثرہ پری کوارٹر فائنل میچ میں کارلوس الکاراز نے سخت مقابلے کے بعد امریکی حریف کھلاڑی ٹومی پال کو6-7(6-8)،7-6(7-0)اور 3-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کوارٹر فائنل رائونڈ میں ان کا مقابلہ آسٹریلیا کے میکس پورسل سے ہوگا۔
کارلوس الکاراز رواں سیزن میں اپنے پانچویں ماسٹرز 1000 کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں ۔ ایک اور پری کوارٹر فائنل میچ میں جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویریف نے سابق چیمپئنز کے تھرڈ سیڈ ڈینیئل میدویدیف کو 4-6، 7-5 اور 4-6سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ فرانسیسی حریف کھلاڑی ایڈرین مینارینو سے ہوگا۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 13 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 19 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 19 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 دن قبل






