جی این این سوشل

پاکستان

لوٹی رقم واپس کرو ، کل استعفی دے دوں گا، وزیر اعظم کا اپوزیشن کو چیلنج

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو استعفے کی مشروط پیشکش کردی، کل ہی استعفیٰ دے دوں گا جو رقم آپ نے لوٹی ہے وہ قومی خزانے میں جمع کروا دیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لوٹی رقم واپس کرو ، کل استعفی دے دوں گا، وزیر اعظم کا اپوزیشن کو چیلنج
لوٹی رقم واپس کرو ، کل استعفی دے دوں گا، وزیر اعظم کا اپوزیشن کو چیلنج

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو استعفے کی مشروط پیشکش کردی، وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  کل ہی استعفیٰ دے دوں گا جو رقم آپ نے لوٹی ہے وہ قومی خزانے میں جمع کروا دیں۔

وزیر اعظم  عمران خان نے کہا کہ   اپوزیشن نے نہ لانگ مارچ کیا نہ لوگوں کو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوئی،31 دسمبر گزر گیا پھر 31 جنوری بھی گزر گئی، اب استعفے دینے کی بجائے یہ سینیٹ الیکشن لڑ رہے ہیں،استعفے دینے کے لیے جرات اور کردار کی ضرورت ہوتی ہے،ایسے لوگ استعفیٰ دینے کی جرات نہیں رکھتے ہیں۔

جرم

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

چین میں ووکیشنل اسکول پر طالب علم کے چاقو سے حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق چاقو سے  حملے میں ہلاکتوں کا  واقعہ مشرقی صوبےجیانگسو کےایک ووکیشنل اسکول میں پیش آیا۔

چینی پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے  8 افراد ہلاک  جبکہ  17 زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے 21 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا۔

تحقیقات کے مطابق طالب علم  مبینہ طور پر اپنی انٹرن شپ  کے معاوضے سے بھی مطمئن نہیں تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ میں ایک تیز رفتارگاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا  تھا جس کے نتیجے میں 35 افرادہلاک اور 43 قریب زخمی ہوگئے تھے۔

 بعد ازاں چینی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے 62 سالہ فین نامی  ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا۔

پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور  اپنی طلاق کے بعد ناخوش تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

دوسرا ٹی 20: آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے ہراکر سیریز اپنے نام کر لی

آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دوسرا ٹی 20: آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے ہراکر سیریز اپنے نام کر لی

 آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں  13 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی۔
سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 134 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستان کی بیٹنگ شروع میں ہی لڑکھڑا گئی اور 44 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے، تاہم بعد میں عثمان خان نےذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب کر دیا مگر 102 کے اسکور پر عثمان خان آؤٹ ہو گئے۔
عثمان خان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری اسکور کی تا ہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے۔
پاکستان کی طرف سے محمد رضوان 16 رنز بنائے جبکہ عرفان خان نیازی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔
آسٹریلیا کی طرف سے جانسن نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ اسپنر ایڈم زیمپا نے 2 اور بریٹ لیٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سپنسر جانسن کو میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر  مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
اس سے قبل سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے  کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔ 
 آسٹریلیا کی جانب سے میکسوئل 21 ٹم ڈیوڈ 18، ایرون ہارڈے 28  اور میٹ شارٹ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کینگروز کپتان جوش انگلس بغیر کوئی رنز بنائے حارث رؤف کی گیند پر سفیان مقیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی طرف سے ایک دفعہ پھر حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عباس آفریدی اور سفیان مقیم نے بالترتیب 3 اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

عاقب جاوید قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر

عاقب جاوید دورہ زمبابوے میں کوچ کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عاقب جاوید قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیکٹر عاقب جاوید کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا، عاقب جاوید دورہ زمبابوے میں کوچ کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کے مطابق عاقب جاوید کو لاہور قلندرز کے ڈیویلپمنٹ اسکواڈ کے ساتھ دورہ زمبابوے کا تجربہ ہونے کی بنا پر ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے جبکہ وہ ماضی میں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا سے قبل گیری کرسٹن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو وائٹ بال ٹیم کو اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

گیری کرسٹن نے پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا، پی سی بی اور گیری کرسٹن کے درمیان معاملات کچھ عرصے سے خراب تھے، وہ سپورٹ اسٹاف میں اپنی ٹیم لانے کی اجازت نہ دینے پر ناراض تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق ٹیسٹ کرکٹ محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے ہوئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی کوچنگ سے الگ ہو گئے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 24 نومبر سے 5 دسمبر تک زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنی ہے، پاکستان ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کھیلے گی جس میں سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll