Advertisement
ٹیکنالوجی

ایپل کمپنی کا 12 ستمبر کو نئے آئی فون 15 اور سمارٹ واچز لانچ کرنے کا اعلان

ایپل کمپنی امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 12ستمبر کو پریس ایونٹ میں نئے آئی فون 15 اور سمارٹ واچز لانچ کرے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اگست 30 2023، 10:17 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایپل  کمپنی کا  12 ستمبر کو  نئے آئی فون 15 اور سمارٹ واچز لانچ کرنے کا اعلان

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے 12 ستمبر کو اپنے نئے آئی فون 15 اور سمارٹ واچز لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایپل کمپنی نے اپنی ویب سائٹ اور ای میل کے ذریعے لوگوں کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 12ستمبر کو پریس ایونٹ میں شرکت کے دعوت نامے ارسال کر دیے ہیں جس میں اس کے نئے آئی فون 15 اور سمارٹ واچز لانچ کی جائیں گی۔

صارفین ایپل کا ایونٹ اور آئی فون 15 سمیت دیگر پراڈکٹس کی لانچ کمپنی کی ویب سائٹ کے ذریعے لائیو دیکھ سکیں گے۔ غیر ملکی میڈیا آؤٹ لیٹس کے مطابق اس ایونٹ میں آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون پرو میکس ،ایپل واچز کی سیریز 9 اور واچ الٹرا 2 بھی لانچ کی جائیں گی۔

 
Advertisement