Advertisement
پاکستان

پیٹرول اور بجلی کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونو ش میں بھی اضافہ

مہنگائی کے مارے عوام کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور بجلی کا بل پورا کریں یا بچوں کو2 ٹائم کا کھانا کھلائیں ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اگست 30 2023، 10:35 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیٹرول اور بجلی کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونو ش میں بھی اضافہ

پاکستان میں آئے روز اشیا ئے خوردو ونوش کی قیمتوں میں سینکڑوں روپوں ک ا ضافہ کیا جا رہا ہے ۔

پاکستان میں بے لگام مافیا خود ساختہ مہنگائی کرنے سے ہر گز باز نہیں آ رہا۔

جہاں بجلی کے بلوں اور پیٹرول میں اضافے پر  عوام پریشان ہے وہاں حکومت کی جانب سے مہنگائی سے مارے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اور زیادہ مہنگائی کی چکی میں پیسا جا رہا ہے ۔

اشیا خوردو نوش میں سبزی ، گوشت اور گھی کے بعد  دالوں کو بھی نشانے پر لے لیا دال چنا، دال مونگ ، دال مسر میں  جہاں اضافہ کیا گیا وہاں دال ماش کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے ، ماش کی دال کی قیمت 500 روپے سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ 

مہنگائی کے مارے عوام کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور بجلی کا بل پورا کریں یا بچوں کو2 ٹائم کا کھانا کھلائیں ۔ 

Advertisement
Advertisement