Advertisement

مصر میں دو صدیاں قدیم مسجد جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی

حکومت نے حادثے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اگست 31 2023، 7:57 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مصر میں دو صدیاں قدیم مسجد جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی

مصر میں دو صدیاں قدیم مسجد جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی، حکومت نے حادثے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر دی۔

حکام کو ملک کے شمال میں کوم النور گاؤں میں واقع آثار قدیمہ کی ہلال البیہ مسجد میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے فوراً بعد وزارت سیاحت اور نوادرات نے امدادی ٹیموں کے ساتھ جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ مسجد آگ لگنے سے جل کرخاکستر ہوگئی۔

آثار قدیمہ سپریم کونسل نے آرکیالوجیکل، سائنسی اور انجینئرنگ ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو مسجد کے معائنے ،نقصان کا تعین کرے گی اور بحالی کا کام جلد شروع کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کی سفارش کرےگی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ مسجد کی تعمیر نوکے لیے فوری کام شروع کریں گے۔

سپریم کونسل آف نوادرات میں اسلامی، قبطی اور یہودی نوادرات کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر ابوبکر احمد نے وضاحت کی کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ابھی تحقیقات جاری ہیں۔ابتدائی معائنے میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ مسجد میں آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ مسجد میں آتش زدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

وزارت سیاحت اور نوادرات نے بتایا کہ آگ لگنے کے فوراً بعد کونسل میں زیریں مصر اور سینائی کے نوادرات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد طمان کی سربراہی میں آثار قدیمہ کے حکام پر مشتمل کمیٹی قئم کی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مسجد کی لکڑی کی چھت جو کہ حال ہی میں 2013 میں مسجد کی بحالی کے کام کے دوران لگائی گئی تھی آگ سے متاثر ہونے کے علاوہ اس کے دروازے، کھڑکیاں اور اس کا منبرجل کر خاکستر ہوگئے۔

یہ قابل ذکر ہے کہ ہلال بیہ مسجد یا "البیہ" مسجد کے نام سے جانی جاتی ہے۔ یہ دقہلیہ گورنری کی سب سے اہم آثار قدیمہ کی مساجد میں سے ایک ہے۔ یہ مسجد کوم النور گاؤں میں واقع ہے اور اسے 1853 میں ہلال منیر بے نے تعمیر کیا تھا جو عبداللہ ہلال کے بیٹے تھے۔ان کا شمار گاؤں کے امیر لوگوں میں ہوتا تھا۔

Advertisement
وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

  • 4 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

  • 3 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

  • 2 گھنٹے قبل
 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

  • 6 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 40 منٹ قبل
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

  • 7 گھنٹے قبل
 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

  • 7 گھنٹے قبل
 بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں،وزیر خارجہ

 بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں،وزیر خارجہ

  • 7 گھنٹے قبل
9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

  • 5 گھنٹے قبل
امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

  • 5 گھنٹے قبل
شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement