چیف الیکشن کمشنر آئین سے سنگین انحراف اور پاکستان میں جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوششوں میں سہوتکار ہے، پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے برطانوی ہائی کمشنر کی الیکشن کمیشن آمد پر حیرت کا اظہار کیا ہے،
ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صدر دفتر کے دورے کے اغراض و مقاصد کلیتاً ناقابلِ فہم ہیں اور دفترِخارجہ کی ان دوروں پر خاموشی بطورِ خاص باعثِ تشویش ہے، اس سے پہلے امریکی سفیر کے دورہ الیکشن کمیشن پر دفترِخارجہ کی ایڈوائس کو نظر انداز کئے جانے کی اطلاعات قومی ذرائع ابلاغ میں گردش کرتی رہیں
برطانوی ہائی کمیشنر کی الیکشن کمیشن آف پاکستان آمد
— PTI (@PTIofficial) September 13, 2023
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے برطانوی ہائی کمشنر کی الیکشن کمیشن آمد پر حیرت کا اظہار
برطانوی ہائی کمشنر کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صدر دفتر کے دورے کے اغراض و مقاصد کلیتاً ناقابلِ فہم ہیں،
دفترِخارجہ کی ان دوروں پر…
پارٹی ترجمان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آئین سے سنگین انحراف اور پاکستان میں جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوششوں میں مرکزی سہولتکار ہے، گزشتہ 17 ماہ کے دوران بالخصوص چیف الیکشن کمشنر نے اپنے منصب کو عوام کو ووٹ کے بنیادی حق سے محروم کرنے کیلئے بے دریغ استعمال کیا، پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سپریم کورٹ نے اپنے 4 اپریل کے فیصلے میں الیکشن کمیشن کے غیرآئینی اور مجرمانہ کردار کا پورا نقشہ کھینچا،
پی ٹی آئی کے ترجمان نے مزید کہا کہ دفترِخارجہ بیرونی سفراء پر واضح کرے کہ انتخابات کی تاریخ کےتعیّن کےمعاملے پر صدر کے دستوری اختیار کو نیچا دکھانے والا چیف الیکشن کمشنر ملک میں جمہوریت کو آئینی بحران کی نذر کرنے کی راہ پر گامزن ہے،
بیرونی حکومتیں پاکستان میں جمہوریت کی تباہی کے مجرمانہ عمل کے مرکزی کردار سے روابط کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظرِثانی کریں، برطانوی ہائی کمشنر کی الیکشن کمیشن آمد کے اغراض و مقاصد اور کمیشن سے ملاقات کی تفصیلات سے بلاتاخیر قوم کو آگاہ کیا جائے۔

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 14 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 10 گھنٹے قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 19 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 7 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 7 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 7 گھنٹے قبل



