میچ بارش کی وجہ سے 45 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا ہے


ایشیا کپ سپر 4 ،پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا اہم میچ بارش کی وجہ سے 45 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے ٹاس ہونا تھا لیکن کولمبو میں مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، تاہم بارش رکنے کے بعد ٹاس ہوا جس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 کے اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان گزشتہ شب کیا تھا، پاکستان ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو کل سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف سری لنکا کے خلاف میچ میں آرام کریں گے۔
سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، شاہین آفریدی، امام الحق، محمد رضوان،افتخار احمد، محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یہ میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے ،سری لنکا اور پاکستان میں سے آج جیتنے والی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کا مقابلہ کرے گی۔
اگر اس میچ کے دوران مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا اور میچ نہ ہوسکا تو پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، اس طرح دونوں کے تین تین پوائنٹس ہوجائیں گے لیکن بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سری لنکا فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
- 7 hours ago
براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں، 2 کی تلاش جاری
- 7 hours ago
کپتان کا لاپتا پالتو کتا آخرمل ہی گیا
- 12 hours ago

ارشد ندیم کی شاندار واپسی، ایک اور بڑی کامیابی حاصل
- a day ago

خواجہ آصف عوام سے معافی مانگیں، شعیب صدیقی
- 12 hours ago

پر اسرار موت، نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
- a day ago
دہشت گرد ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 hours ago

ہولناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
- a day ago

جناح اسپتال میں مبینہ غفلت، مریض جان سے گیا
- a day ago
لاہور: اٹارنی جنرل ہاؤس ریڈ کیس، ایس پی کینٹ عہدے سے فارغ
- 2 days ago

ایل پی جی مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت جانیے
- 7 hours ago
افسوسناک خبر: پاکستانی شوبزدنیا ایک قیمتی ستارے سے محروم ہو گئی
- a day ago



