نگران حکومت شفاف انتخابی عمل کیلئے تعاون کرے گی


اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔
جسے اس سلسلے میں مکمل اختیار حاصل ہے۔نجی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اس حوالے سے ایک قانون منظور کیا تھا جس کی صدر نے بھی منظوری دی تھی۔وزیراعظم نے کہا کہ نگران حکومت شفاف انتخابی عمل کیلئے تعاون کرے گی۔
نگران حکومت کی مدت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مدت قانون اور آئین کے دائرے کے اندر ہو گی۔توانائی کے شعبے کے مسائل کے بارے میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ جامع طریقہ کار کے ذریعے تمام مسائل کے حل کیلئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں سٹیئرنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لیکر انتظامی اقدامات کا پہلے ہی آغاز کر دیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے پائیدار حل کیلئے پالیسیوں میں تسلسل اور مناسب طریقہ کار کی ضرورت ہے۔

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- a day ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 10 hours ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 10 hours ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا جارہا ہے
- 8 hours ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 9 hours ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 days ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- a day ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- a day ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 days ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- a day ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- a day ago

