بھارت میں کورونا وائرس نے تباہی مچارکھی ہے اور اب کورونا وائرس کی بھارتی شکل بنگلہ دیش اور دیگر ملکوں تک پہنچ گئی ہے جس سے جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں بھی حالات بگڑنے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس نے تباہی مچائی تو ہسپتالوں میں بستر اور آکسیجن کم پڑ گئی ۔ دو ہفتوں بعد بھی آکسیجن کی سپلائی بہتر نہ ہوئی جس پر بھارتی سپریم کورٹ نے آکسیجن کی سپلائی کی نگرانی کے لیے ٹاسک فورس بنا دی ۔مہاراشٹر ، تامل ناڈو، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش میں حالات قابو سے باہر ہو گئے ہیں ۔ مودی نے حالات جاننے کے لیے چاروں ریاستوں کے وزرا اعلیٰ کو فون کئے ۔
کورونا وائرس کی بھارتی شکل بنگلہ دیش اور نیپال سمیت جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں بھی تباہی مچانے کو ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا میں ایک ہفتے میں کورونا کے ستائیس لاکھ نئے کیسز سامنے آئے اور پچیس ہزار اموات ہوئیں۔ اس طرح کورونا کیسز کی شرح میں انیس فیصد اور اموات میں اڑتالیس فیصد اضافہ ہوا ۔
سری لنکا میں 13 اور 14 اپریل کو نئے سال کی تقریبات کے اجتماعات سے ہونے والا نقصان سامنے آنے لگا ۔۔ گزشتہ روز سری لنکا میں 1895 کیسز سامنے آئے ۔ اس طرح یومیہ کیسز میں پانچ گنا اضافے کا رجحان سامنے آیا ۔ سیاحت پر انحصار کرنے والے مالدیپ کو بھارتی سیاحوں نے دوبارہ کورونا وبا میں دھکیل دیا ۔ کورونا کیسز کی یومیہ تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی ۔
نیپال میں حالات گھمبیر ہونے لگے ۔ ملک میں ہونے والے کورونا ٹیسٹوں میں مثبت کی شرح 44 فیصد تک جا پہنچی ۔ بھارتی وائرس بنگلہ دیش بھی پہنچ گیا ، بنگلہ دیش نے وبا روکنے کے لیے 16 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 18 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- 9 minutes ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 21 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 16 hours ago





