نیب ترامیم کالعدم، فیصلے کا زیادہ نقصان زرداری پارٹی کو ہونا ہے،فواد چوہدری
مریم نواز اور نواز شریف کی سزا بھی بحال ہو گئی ہے، سابق وفاقی وزیر


سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اس فیصلے کا زیادہ نقصان زرداری پارٹی کو ہونا ہے، جہاں اومنی کیسز اور جعلی اکاؤنٹس کیسز اور بے نامی تینوں بحال ہو گئے ہیں جبکہ مریم نواز اور نواز شریف کی سزا بھی بحال ہو گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہْ نے پوری پریس کانفرنس 2 باتوں پر کردی، پہلی کہ ریمانڈ میں ترمیم ختم ہو گئی ہے اور دوسرا ٹرائیل کورٹ کو ضمانت کا اختیار نہیں ہو گا۔
فواد چودھری نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرس کرنے سے پہلے نہ تو کسی سے پوچھنے کی زحمت کی نہ خود پڑھا کہ یہ دونو ں ترامیم تو چیلنج ہی نہیں کی گئیں تھیں تو عدالت ان پر کیسے فیصلہ دیتی؟
اس فیصلے کا زیادہ نقصان زرداری پارٹی کو ہونا ہے، جہاں اومنی کیسز اور جعلی اکاؤنٹس کیسز اور بے نامی تینوں بحال ہو گئے ہیں۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ مریم نواز اور نواز شریف کی سزا بھی بحال ہو گئی ہے اور بیرون ملک سے آئی شہادتیں اب عدالت کے فیصلے کی بنیاد بن سکتے ہیں

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 3 days ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 14 hours ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 3 days ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 days ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 days ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 14 hours ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- a day ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- a day ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 days ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- a day ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 days ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 14 hours ago


