سیاسی عدم استحکام الیکشن کی تاریخ کےاعلان سے ختم ہوسکتا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی
پلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ایک سازش کے تحت پنجاب سے ختم کیا گیا۔جنرل پاشا اور افتخار چوہدری نے سازش کرکے 2013 میں پیپلز پارٹی کو پنجاب سے نکالا، 2018 می جنرل فیض اور ثاقب نثار اور ایک سیاسی جماعت کا گٹھ جوڑ تھا۔ہمارے ایک اتحادی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جب مشکل میں ہو تو پاؤں پڑ جاتا ہے اور جب مشکل سے نکل جائے تا گلے پڑ جاتا ہے۔ کردار کشی مہم میں صرف ایک پارٹی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام الیکشن کی تاریخ کےاعلان سے ختم ہوسکتا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کولیول پلئینگ فیلڈ ملنی چاہیئے۔ الیکشن کمیشن انتخابات کی فوری تاریخ دے، سی ای سی میں سیاسی و معاشی بحران پر بات ہوئی، سی ای سی میں ملک میں آئینی بحران پر بحث ہوئی، الیکشن کمیشن انتخابات کی فوری تاریخ دے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لئے نیب کوئی نئی چیز نہیں ہے۔ نیب ترامیم پر سپریم کورٹ کا یہ فیصل متوقع تھا۔ نیب مقدمات پرانے قانون کے تحت ہوں یا نئے قانون کے تحت ، سامنا کرنے کےلئے تیار ہیں۔ جسٹس بندیال کی کارکردگی پر تاریخ اپنا فیصلہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک آمر کی طرف سے بنایا گیا ادارہ ہے جس کوختم ہونا چاہیے۔پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو چھپ نہیں رہی۔ ہمارا موقف ہے کہ احتساب سب کے ساتھ ایک جیسا ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام پیٹرول، بجلی اور چینی کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں، پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کوآفت زدہ قرار دیا جائے، سی ای سی کا طویل اجلاس ہوا جس میں تمام رہنماؤں نے رائے پیش کی، لیول پلئینگ فیلڈ پراعتراضات آصف زرداری کے سامنے رکھے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد منشور پر بات ہوگی، سیاسی اتحاد پر بھی الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد بات ہوگی، انتخابی حکمت عملی الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد بتائیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی خود کو کسی ایک صوبےتک محدود نہیں سمجھتی، پیپلزپارٹی کسانوں اور مزدوروں کی آواز ہے، پیپلزپارٹی کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی، 2013 میں آر اوز الیکشن سے پیپلزپارٹی کو پیچھے رکھا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سازش کے ذریعے ایک صوبے کےعوام کو پارٹی سے دور رکھا گیا، کردار کشی کی مہم میں ایک سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنایا گیا، پیپلز پارٹی کو غیرجمہوری انداز میں باہر رکھنے والے آج نقصان اٹھارہے ہیں، ایک اتحادی مشکل میں پاؤں اور مشکل کے بعد گلا پکڑتے ہیں۔
سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ جنرل پاشا، افتخار چوہدری اور ایک سیاسی جماعت نے 2013 میں سازش کے تحت پیپلز پارٹی کو پنجاب سے نکالا، بعد میں اس کا خود ہی نقصان اٹھایا۔
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 10 hours ago
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 11 hours ago
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 13 hours ago
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 11 hours ago
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 9 hours ago
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 12 hours ago
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 8 hours ago
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 13 hours ago
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 10 hours ago
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 9 hours ago
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 12 hours ago
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 14 hours ago