- Home
- News
عالمی صحت سلامتی ایجنڈے پرعملدر آمد حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر ندیم
تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان اس سال نومبرمیں عالمی صحت سلامتی سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
اسلام آباد: نگران وزیرصحت ڈاکٹرندیم جان نے کہاہے کہ عالمی صحت سلامتی ایجنڈے پرعملدرآمدحکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اسلام آباد میں صحت اورآبادی کے بارے میں بین الوزارتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان اس سال نومبرمیں عالمی صحت سلامتی سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
نگران وزیر صحت نے کہاکہ دنیابھرسے رہنمائوں ،ماہرین اورمتعلقہ افراد کوسربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ سربراہ اجلاس کے انعقاد سے پاکستان کوصحت کے حوالے سے ہنگامی صورتحال اوروبائی امراض پرقابوپانے کے جامع لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے میں مدد ملے گی۔
امراض کے خاتمے کے لئے مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی وزارت صحت ملک میں متعدی امراض پرقابوپانے کے لئے ہرممکن تعاون یقینی بنائے گی۔
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان معاملات طے
- ایک گھنٹہ قبل
امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا
- 31 منٹ قبل
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملہ، 16جوان شہید جبکہ8خوارجی جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل
ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ بند ہونے سے انسانی المیہ جنم لینے لگا
- 21 منٹ قبل
پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی اتحاد پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل
- 17 منٹ قبل