علاقائی

پشاور،غیرملکی کرنسی کی سمگلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،519افراد گرفتار

اب تک 88000 گندم کی بوریاں، 90 ہزار لیٹرز کوکنگ آئل اور گھی برآمد کرکے قبضے میں لی گئیں ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 16 2023، 11:11 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پشاور،غیرملکی کرنسی کی سمگلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،519افراد گرفتار

پشاور: پشاور میں غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ اور غیر قانونی خرید و فروخت کے خلاف جاری کارروائی میں مزید 519 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے خیبرپختونخوا میں یکم دسمبر 2021 سے 10 ستمبر 2023 تک فارن ایکسچینج آپریٹرز کے خلاف ایکشن لیا،جن میں مجموعی طور پر 440 چھاپے مارے گئے، 519 گرفتاریاں ہوئی، 44 دکانیں سیل اور 440 ایف آئی آرز کی گئیں۔

سرکاری حکام کے مطابق صوبہ بھر میں گندم، کوکنگ آئل اور گھی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں، اب تک 88000 گندم کی بوریاں، 90 ہزار لیٹرز کوکنگ آئل اور گھی برآمد کرکے قبضے میں لی گئیں ہیں۔

بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں بجلی چوری کے خلاف صوبے میں 518 چھاپے مارے گئے، 1000 غیر قانونی کنڈے ہٹائے گئے جبکہ 40 لاکھ روپے بقایاجات کی وصولی کی گئی، بجلی چوری کے حوالے سے دو ہفتوں میں مکمل ڈیٹا اجائے گا۔