جمہوریت کا راگ الاپ رہی تھیں انہیں اچھے سے معلوم ہے کہ بھارت میں کیا ہو رہا ہے،بھارتی تجزیہ نگار


بھارتی لکھاری اور تجزیہ نگار اروندھتی رائے نے جی-20 اجلاس کے مخفی حقائق پر مبنی اپنی چشم کشا رپورٹ میں مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن، میکرون اور دوسری عالمی شخصیات جو اجلاس میں جمہوریت کا راگ الاپ رہی تھیں انہیں اچھے سے معلوم ہے کہ بھارت میں کیا ہو رہا ہے، اجلاس کے شرکاء کو معلوم ہے کہ نام نہاد جمہوریت کی دعویدار بھارتی ریاست میں مسلمانوں کا قتلِ عام کیا جا رہا ہے۔
اروندھتی رائے نے کہا کہ اجلاس میں شریک شخصیات کو مسلمانوں پر ہونے والے مظالم خصوصاً مسلم اکثریتی علاقوں میں ہندوؤں کی نجکاری کے گھناؤنے کردار کی بھی خبر ہے، جی- 20 اجلاس میں شریک جمہوریت کے علمبردار جانتے ہیں کہ کون سی نام نہاد مذہبی جماعتوں کے زیرِ اثر بھارت میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے۔ اروندھتی رائے نے واضح اشارہ دیا کہ کس طرح انتہا پسند تنظیمیں للکارتے ہوئے مسلمان خواتین کی عصمت دری کا مطالبہ کرتی ہیں۔انہوں نے پر زور مذمتی لہجے میں کہا کہ اجلاس میں شریک منافقانہ طرز اپنائے افراد بھارت میں ہونے والے مظالم سے باخبر ہیں ، مودی کا ہندوستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔
اروندھتی رائے نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ یہ حقیقت انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ 1.4 بلین آبادی والے ملک کی جمہوری پالیسی انتہائی ناقص ہے، مودی کے اپوزیشن سیاست دانوں، طلبا ، انسانی حقوق کے کارکن، وکلا اور صحافیوں کو طویل قید کی سزائیں ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں پر پولیس اور مشتبہ ہندو قوم پرستوں کے حملے اور تاریخ کی نصابی کتابوں کی ازسرنو تحریر کی جا رہی ہے۔ اسی طرح فلمیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بندش، بی بی سی پر چھاپہ، کارکن صحافیوں اور حکومتی ناقدین کو پراسرار طور پر بغیر پرواز کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔
اروندھتی رائے نے کہا کہ عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں شامل 180 ممالک میں بھارت کا 161 واں نمبر ہے۔ انہوں نے مودی کی پالیسیوں کو فاشزم کا نام دیتے ہوئے کہا کہ اگر دنیا کو یہ لگتا ہے کہ اس نام نہاد جمہوری ریاست کے غیر انسانی اور غیر منصفانہ فیصلوں سے دنیا کو فرق نہیں پڑے گا تو یہ بالکل غلط ہے۔
اروندھتی رائے نے جی-20 اجلاس میں شرکت کرنے والے عالمی اقوام کے سربراہان کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ دیکھیں آپ لوگ کس کی حمایت میں بھارت آئے ہیں، مودی 2024 کی انتخابی مہم کے لیے تیسری مدت کے لیے انتخابات میں جا رہے ہیں لیکن ان کو یہ نہیں معلوم کہ ان کے اپنے ہی ملک میں اقلیتوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ اروندھتی رائے نے کہا کہ اجلاس میں شریک رہنمائو ں کو معلوم ہو گا کہ عیسائیوں کے سینکڑوں گرجا گھروں کو ہندو محافظوں کے ہاتھوں تباہ کر دیا گیا ہے

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 5 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 8 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 5 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 9 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 10 hours ago







