Advertisement
پاکستان

لاہور پولیس کا اہلکار منشیات فروشوں کا سہولت کار نکلا

پنجاب پولیس کا ایک اور جوان منشیات فروشوں کا سہولت کار نکلا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر ستمبر 18 2023، 2:53 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور پولیس کا  اہلکار منشیات فروشوں کا سہولت کار نکلا

پنجاب پولیس کا ایک اور جوان منشیات فروشوں کا سہولت کار نکلا ۔

انکوائری کمیٹی نے اہلکار کو نوکری سے فارغ کر کے انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ، اینٹی کرپشن کا مقدمہ درج کرنے کی سفارش بھی کر دی ۔

دوسری جانب سی سی پی او نے صغیر میتلا کو گرفتار کر کے انکوائری کا حکم دیا تھا ، صغیر میتلا سے منشیات فروشوں سے لی گئی 50 لاکھ کی خطیر رقم بھی برآمد کی گئی تھی ۔

یاد رہے کہ  ایس ایچ او انکوائری میں پیش ہونے کے بجائے شہر سے ہی فرار ہوگئے تھے ، ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او صغیر میتلا کو معطل کر بھی دیا تھا  ۔

پولیس حکام کے مطابق صغیر میتلا کو منشیات فروشی کے مقدمےمیں چالان کیا جائے گا ۔

 

Advertisement