- Home
- News
اینٹی نارکوٹکس فورس نے 416 کلوگرام منشیات اور 480لیٹرزشراب برآمد کرلی
منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی8 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں
کوئٹہ: اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے35کارروائیوں کے دوران 227.174ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 4166.009کلوگرام منشیات اور 480لیٹرزشراب برآمد کرلی ۔ کارروائیوںمیں 32ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی8 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔
برآمد شدہ منشیات میں 51.6 کلوگرام افیون، 279.26کلوگرام ہیروئن، 3096.442 کلوگرام چرس، ،541.68کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 10کلو گرام مارفین ، 187کیٹامائن ، 24 گرام ویڈ اور 0.003 گرام ایکسٹیسی گولیاں(5گولیاں )شامل ہیں ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کے مطابق بلوچستان نے7کارروائیوں میں2496.5کلوگرام منشیات برآمد کر کے 4ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ 2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ۔
برآمدہ منشیات میں 30 کلوگرام افیون، 75گرام ہیروئن ،2453کلوگرام چرس،2.75 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور10کلو گرام مارفین شامل ہے سندھ نے7 کارروائیوں کے دوران1006.875 کلوگرام منشیات اور 480لیٹرز شراب برآمد کر کے 12ملزمان کو گرفتار کرکے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی ۔
برآمد شدہ منشیات میں257.075 کلوگرام ہیروئن ،550 کلو گرام چرس،12.800 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس )اور 187کلو کیٹامائن شامل ہیں۔خیبر پختونخوا نے8کاروائیوں کے دوران 616.927کلوگرام منشیات برآمدکرلی ۔برآمدہ منشیات میں91.500کلوگرام چرس،525.424 کلو میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور 0.003گرام ایکسٹیسی گولیاں(5گولیاں)شامل ہیں ،پنجاب میں 7کارروائیوں کے دوران 42.425کلوگرام منشیات برآمدکرکے 11 ملزمان کو گرفتار کرکے3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں ۔
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 3 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 2 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 4 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 4 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 3 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- ایک گھنٹہ قبل