جی این این سوشل

تفریح

سعودی آرکسٹرا کا نیو یارک میں شاندار فن کا مظاہرہ

اوپرا ہاؤس تھیٹر میں منعقد ہونے والی تقریب میں سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان اور امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما نے شرکت کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی آرکسٹرا کا نیو یارک میں شاندار  فن کا مظاہرہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکی شہر نیویارک میں اوپرا ہاؤس تھیٹرمیں منعقدہ موسیقی پروگرام میں سعودی آرکسٹرا نے شاندار فن کا مظاہر کیا۔ سعودی عرب کے موسیقی بینڈ نے کنسرٹ میں موسیقی کے آلے کے طور پر ڈرم کو متعارف کرایا، جسےسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہوئی۔

آرٹ کے نقاد محمد سلامہ نے بتایا کہ ڈھول اور دیگر چیزیں قدیم زمانے سے گانے بجانے کی ایک شکل کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہیں اورگاڑیوں کے تیل کی ٹینکیاں بھی ساز کو بنانے کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہیں۔

سعودی نیشنل کورل آرکسٹرا اور سعودی پرفارمنگ آرٹس بینڈ نے امریکی جاز بینڈ ڈیزی گلیسپی کے ساتھ مل کر امریکا کے شہر نیویارک کے لنکن سینٹر میں میٹروپولیٹن اوپیرا ہاؤس کے اسٹیج پر ایک کنسرٹ کیا۔

<>اس تقریب میں سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان، امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر اور سعودی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے شرکت کی۔

اس تقریب کا انعقاد میوزک اتھارٹی نے تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس اتھارٹی کے تعاون سے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی سرپرستی میں کیا۔

پاکستان

وزیر منصوبہ بندی کا مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور

احسن اقبال نے صحت، تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اے آئی کی متنوع ایپلی کیشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر منصوبہ بندی کا مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے جمعہ کو جدید ڈیجیٹل معیشتوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کو انقلابی انداز میں اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اے آئی نیشنل پلان کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جسے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ان کی معلومات کے لیے شیئر کرنے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی رائے لی جائے۔


احسن اقبال نے صحت، تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اے آئی کی متنوع ایپلی کیشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اس شعبے میں انسانی وسائل کی ترقی میں پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری

صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت منظوری دی۔

ججز میں سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل شامل ہیں۔ وہ ایک سال کی مدت کے لیے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشتگر ہلاک

ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں 16جولائی کو خودکش دھماکہ میں بھی ہلاک دہشتگرد ملوث تھا جس میں 4بہادر سپاہی شہید ہوگئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ  آپریشن کے  دوران  ایک دہشتگر ہلاک

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن ایک دہشتگر ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوارجی دہشتگرد رزاق ہلاک ہو گیا ،دہشت گرد کا خوارجی گل بہادر سے قریبی تعلق تھا۔ ہلاک دہشتگرد کئی وارداتوں کے ساتھ ساتھ 6جنوری کو فقیر آف ایپی کے پوتے ملک شیر محمد کے قتل میں ملوث تھا۔ 

ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں 16جولائی کو خودکش دھماکہ میں بھی ہلاک دہشتگرد ملوث تھا جس میں 4بہادر سپاہی شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ کسی ممکنہ دہشتگرد کی سرکوبی کیلئے  سینسیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے   پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll