تجارت

سونے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 44 فیصدکی نموریکارڈ

سونے کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر56.33 فیصدکی کمی ہوئی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 19 2023، 3:52 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 44 فیصدکی نموریکارڈ

اسلام آباد: ملک میں سونے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر44.13 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں 4.971 ملین ڈالرمالیت کاسونا درآمدکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 44.13 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.449 ملین ڈالرمالیت کا سونا درآمد کیا گیا تھا۔

مقداری لحاظ سے اس مدت میں سونے کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر56.33 فیصدکی کمی ہوئی، جولائی اوراگست میں 102 کلوگرام سونا درآمدکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 65 کلوگرام تھا۔اگست 2023 میں 2.985 ملین ڈالرمالیت کاسونا درآمدکیاگیا جوگزشتہ سال اگست کے 2.426 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 23.02 فیصدزیادہ ہے، مقداری لحاظ سے اگست میں 52 کلوگرام سونے کی درآمدریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اگست میں 49 کلوگرام تھی۔

جولائی کے مقابلہ میں اگست میں سونے کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر50.30 فیصدکی نموہوئی، جولائی میں 1.986 ملین ڈالرمالیت کے سونے کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھی جواگست میں بڑھ کر2.985 ملین ڈالرہوگئی۔