جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے چینلز کا نیا فیچر متعارف کرادیا

چینلز تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے، صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی ,واٹس ایپ ایپلیکیشن کو تازہ ترین ورژن تک اپ ڈیٹ رکھیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

واٹس ایپ نے چینلز کا نیا فیچر متعارف کرادیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کیلیفورنیا: پیغام رسانی کے مقبول پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنے چینلز کے فیچر کی نقاب کشائی کی ہے، جس کے ذریعے صارفین نجی طور پر اپنی دلچسپیوں کی پیروی کر سکتے ہیں اور ٹیلی گرام چینلز کی طرح مختلف موضوعات پر اپ ڈیٹ رہ سکتے ہیں۔

چینلز کی یہ عالمی توسیع آٹھ ممالک میں اس کے ابتدائی آغاز کے بعد ہوئی ہے اور اس کا باضابطہ اعلان میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کیا تھا۔

ابتدائی طور پر چلی، کولمبیا، مصر، کینیا، ملائیشیا، مراکش، پیرو، سنگاپور، اور یوکرین جیسے ممالک میں متعارف کرائے گئے واٹس ایپ چینلز اب دنیا بھر کے مزید 150 ممالک میں قابل رسائی ہیں۔

واٹس ایپ چینلز صارفین کو اپ ڈیٹس اور مواد نشر کرنے کے لیے ایک مخصوص جگہ فراہم کرتے ہیں، جو براڈکاسٹ لسٹوں سے الگ ہے، یہ ایک خصوصیت ہے جو کچھ عرصے سے پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔

جبکہ نشریاتی فہرستیں وصول کنندگان کو علیحدہ علیحدہ پیغامات بھیجتی ہیں، چینلز صارفین کو عوامی طور پر قابل رسائی جگہیں بنانے کی اجازت دیتے ہیں جن کی پیروی وسیع سامعین کر سکتے ہیں۔

اس توسیع کے حصے کے طور پر، مارک زکربرگ نے خود اپنا چینل بنایا ہے، جہاں وہ واٹس ایپ سے متعلق بصیرت، اپ ڈیٹس اور خبریں شیئر کرتے ہیں۔

چینلز تک رسائی کے لیے، صارفین ایپ کی ہوم اسکرین پر نئے "اپ ڈیٹس" ٹیب پر جا سکتے ہیں۔

اس ٹیب میں اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے ساتھ ساتھ چینلز بھی شامل ہیں، جو آسانی سے نیچے واقع ہیں۔ صارفین اپنے منتخب کردہ چینلز کی پیروی کر سکتے ہیں، اور جن کی وہ پیروی کرتے ہیں اس سیکشن میں ظاہر ہوں گے۔

اگرچہ کچھ خصوصیات اب بھی بتدریج جاری ہو رہی ہیں، یہ بات قابل غور ہے کہ تمام صارفین فوری طور پر اپنے چینلز بنانے کے قابل نہیں ہو سکتے ہیں۔

تاہم، پلیٹ فارم پر کئی پاکستانی چینلز پہلے ہی دستیاب ہیں۔

پاکستان

 پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی جی آئی ٹی تشکیل

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دی ، اس کمیٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی جی آئی ٹی تشکیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مبینہ طور پر چلائی جانے والی منظم مہم کی تحقیقات کے لیے ایک 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جی آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اس 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دی ہے۔ اس کمیٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کریں گے۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم، ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ کے ڈائریکٹر، اسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور اسلام آباد سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی بھی اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

یہ جی آئی ٹی موصول ہونے والے مواد کی بنیاد پر اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ آیا پی ٹی آئی نے ریاست کے خلاف کوئی منظم مہم چلائی تھی یا نہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی  کا امکان

اسلام آباد: یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت بھی 9.11 روپے فی لیٹر کم ہونے کی توقع ہے۔


یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پیش رفت جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری حکومت کو بھیجے گا۔ وزیر خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی ہدایات پر 31 جولائی کو کریں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا امکان

یکم اگست سے 15 اگست تک کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا امکان

 

پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا امکان ہے۔ یکم اگست سے 15 اگست تک کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں نرخوں اور درآمدی پریمیم میں کمی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ 15 دن کے دوران 2 سے 3 ڈالر فی پیرل کمی واقع ہوئی ہے۔

تاہم اس کا انحصار حتمی حتمی حساب کتاب اور موجودہ ٹیکس کی شرح پر ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی اوسط قیمت 89.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 87.50 ڈالر جبکہ ڈیزل تقریباً 93.96 ڈالر سے کم ہو کر 94 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔

حکومت نے موجودہ فنانس بل میں پیٹرولیم لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 70 روپے فی لیٹر کر دی ہے تاکہ اگلے مالی سال میں 12 کھرب 80 ارب روپے جمع کیے جا سکیں، اس کے برعکس گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت نے اس مد میں 960 ارب روپے حاصل کیے، جو 869 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 91 ارب روپے زائد رہے۔

اس وقت پیٹرول کی قیمت 275 روپے 60 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 284 روپے فی لیٹر ہے، نئی قیمتوں کے بعد پیٹرول 272 روپے سے اوپر رہے گا جبکہ ڈیزل 275 روپے فی لیٹر کے قریب رہے گا، بشرطیکہ حکومت پیٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافہ نہ کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll