پاکستان میں پہلا ڈیجیٹل ویمن پولیس اسٹیشن قائم، خواتین کے لیے خصوصی ہیلپ لائن کا اجراء
اسلام آباد سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں آن لائن خواتین پولیس اسٹیشن اور (1Info) موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح


پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل ویمن پولیس اسٹیشن قائم کردیا گیا جب کہ خواتین کے لیے خصوصی ہیلپ لائن کا اجراء بھی کردیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں آن لائن خواتین پولیس اسٹیشن اور (1Info) موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کیا۔
وزیر داخلہ نے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) علی ناصر رضوی اور ان کی ٹیم کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین اور کمزور طبقوں کو فوری مدد کی فراہمی کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن کے لیے ایک علیحدہ ہیلپ لائن 1815 مختص کی گئی ہے، جو مکمل طور پر خواتین اسٹاف پر مشتمل ہے، جس میں کال اٹینڈنٹس، رسپانڈرز اور تفتیشی افسران شامل ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ موبائل ایپ اور آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی خدمت کو سیف سٹی میں تعینات عملے کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ نگرانی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور مصنوعی ذہانت (AI) سے منسلک کیا جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد سیف سٹی کو ماڈل پروجیکٹ بنایا جائے گا اور اسے دیگر صوبوں کے سیف سٹیز سے منسلک کیا جائے گا تاکہ وفاقی دارالحکومت کو ملک کا محفوظ ترین شہر بنایا جا سکے۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت وفاقی دارالحکومت میں 3,100 کیمرے مختلف علاقوں کی نگرانی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، جبکہ مزید 3,100 کیمروں کی تنصیب کے لیے کام جاری ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 5 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 5 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل






