پاکستان

غیر قانونی شادی کیس میں عدالت نے عمران خان کو 25 ستمبر کو طلب کر لیا

سول جج قدرت اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 21 2023، 7:46 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
غیر قانونی شادی کیس میں عدالت نے عمران خان کو 25 ستمبر کو طلب کر لیا

اسلام آباد: سول کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو غیر قانونی شادی کیس میں جمعرات کو طلب کر لیا۔

سول جج قدرت اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

پی ٹی آئی سربراہ کو 25 ستمبر کو جیل سے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔

عدالت کی جانب سے عملے کو سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کے نام پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

اس سے قبل رواں برس مئی میں اسلام آباد کی ضلعی اور سیشن عدالت نے عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی تھی۔

عدالت کے مطابق درخواست "ناقابل قبول" تھی اور وہ اس کے دائرہ اختیار سے باہر تھی لیکن جولائی میں اسلام آباد کی ایک اور عدالت نے سول کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔