علاقائی

آگ لگنے سے گرڈ اسٹیشن تباہ ، بجلی 5سے 6روز معطل رہے گی، حیسکو

آگ کے باعث گرڈ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہو گیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 21 2023، 7:56 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
آگ لگنے سے گرڈ اسٹیشن تباہ ، بجلی 5سے 6روز معطل رہے گی، حیسکو

عمر کوٹ : عمر کوٹ تحصیل سامارو کے مقامی گرڈ اسٹیشن میں آ گ بھڑک اٹھی ، آگ گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث بھڑ کی ۔

آگ کے باعث گرڈ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہو گیا ، گرڈ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہونے سے مختلف دیہاتوں اور شہروں کی بجلی منقطع ہو گئی ۔

آگ نے گرڈ اسٹیشن کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ، جیسکو کے مطابق گرڈ اسٹیشن تباہ ہونے سے بجلی 5 سے 6 روز تک معطل رہے گی ۔

واقعے کی تحقیقات اور مرمت کے لیے حیسکو کے اعلی افسران گرڈ اسٹیشن پہنچ گئے ۔