جی این این سوشل

کھیل

شاہین شاہ آفریدی کی دعوت ولیمہ ،نامور کرکٹرز کی شرکت

دعوت ولیمہ کی تقریب میں شرکت کیلئے کپتان بابر اعظم، شاداب خان، امام الحق، حارث رؤف، نسیم شاہ، فخرزمان اور محمد رضوان نے خصوصی شرکت کی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شاہین شاہ آفریدی کی دعوت ولیمہ ،نامور کرکٹرز کی شرکت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام ّآباد : قومی ٹیم کے نامور فاسٹ با ؤلر شاہین شاہ  آفریدی کی دعوت ولیمہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت سابق کرکٹرز اور دیگر  شخصیات شریک ہیں۔

دعوت ولیمہ کی تقریب میں شرکت کیلئے کپتان بابر اعظم، شاداب خان، امام الحق، حارث رؤف، نسیم شاہ، فخرزمان اور محمد رضوان نے خصوصی شرکت کی ۔

اس کے علاوہ اولمپیئن ارشد ندیم بھی شاہین شاہ  آفریدی کے ولیمے میں شریک ہیں۔

یاد رہے  کہ شاہین آفریدی کی شادی 19 ستمبر کو شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی سے ہوئی تھی۔

 

علاقائی

راول ڈیم :پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

راول ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی خطرناک حد 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راول ڈیم :پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد: راول ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی خطرناک حد 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ مسلسل بارشوں کے باعث ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لینا پڑا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ آج شام راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے جائیں گے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی نالوں کے قریب نہ جائیں اور نشیبی علاقوں کے رہائشی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اسلام آباد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپل ویز کھولنے کے بعد ندی نالوں اور پلوں پر سخت نگرانی رکھی جائے گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر لیں۔

کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں شہری 16 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شکیل خان کا خود پر لگائے کرپشن الزامات کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ

الزامات سے متعلق نیب انکوائری کے لئے بھی تیار ہوں، سابق صوبائی وزیر کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شکیل خان کا خود پر لگائے  کرپشن  الزامات کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ

سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا شکیل خان نے خود پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کا جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

شکیل خان نے کہا کہ بدعنوانی کیلئے بنائی گئی کمیٹی گڈ نہیں بلکہ بیڈ گورننس کمیٹی ہے، مجھ پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کی جوڈیشل انکوائری کی جائے، الزامات سے متعلق نیب انکوائری کے لئے بھی تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر جلسے تک خاموش ہوں، جلسے کے بعد اپنا موقف عوام کے سامنے رکھوں گا۔

سابق وزیر شکیل خان کا کہنا تھا کہ سابق صدر عارف علوی نےعمران خان سے جلد ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، بانی پی ٹی آئی کو ملاقات میں سب بتاؤں گا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ کے سابق رکن اور صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل احمد خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر محکمے میں مداخلت اور بیڈگورننس کے الزامات عائد کرتےہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے بانی پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا

کیا طالبان دوست بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں، ڈی گارڈین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے بانی  پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا

برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا۔

برطانوی اخبار گارڈین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھا دیئے۔ دی گارڈین کی جانب سے عمران خان کے آکسفورڈ چانسلر کے انتخاب کیلئے کاغذات جمع کرانے پر سوال کیا گیا کہ کیا طالبان دوست بانی پی ٹی آئی واقعی آکسفورڈ کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں؟

برطانوی اخبار کی جانب سے کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے کابل سے امریکی، برطانوی اور اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد افغان طالبان کو مبارکباد دی، عمران خان نے طالبان کو "غلامی کی زنجیریں توڑنے" پر مبارکباد دی۔

غیر ملکی اخبار میں کہا گیا کہ عمران خان نے جنسی طور پر ہراساں ہونے والی خواتین کو ہی اس سانحہ کا ذمہ دار قرار دیا، بانی پی ٹی آئی نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا تھا، قبل ازیں عمران خان نے اسامہ بن لادن کو دہشت گرد کہنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

دی گارڈین اخبار نے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کی نامزدگی آکسفورڈ کی خواتین بشمول حالیہ اور ماضی کی خاتون گریجوایٹس کی توہین ہے، ایسے شخص کا تصور کرنا مشکل ہے، کاش! کوئی عمران خان اور ان کے حامیوں کو بھی یہ بتائے۔

برطانوی اخبار نے لیڈی ایلش انجیولینی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیلئے بہترین امیدوار قرار دیا ہے، لیڈی ایلش انجیولینی پہلے ہی آکسفورڈ یونیورسٹی کا اثاثہ ہیں۔ 

واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کے لئے انتخابات 28 اکتوبر کو ہوں گے، ڈھائی لاکھ سابق طلبا اور سابق عملہ آن لائن ووٹ ڈالیں گے، نئے چانسلر کی مدتِ ملازمت 10 سال ہوگی۔

ڈی گارڈین کی رپورٹ نے مطابق کیا طالبان دوست بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں۔بانی پی ٹی آئی طالبان کے حمایتی ہیں۔ 

برطانوی اخبار کے مطابق اسامہ بن لادن کو شہید کہنے والا شخص کیسے یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخابات لڑ سکتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی پر خواتین سے متعلق متنازع بیانات بھی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll