جی این این سوشل

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ میں مزید 4میچوں کا فیصلہ(کل) ہوگا

دوسرے میچ میں لوٹن ٹائون اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں کینیل ورتھ روڈ، لوٹن میں آمنے سامنے ہوں گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انگلش پریمیئر لیگ میں مزید 4میچوں کا فیصلہ(کل) ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لندن: انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں کل( ہفتہ کو) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے ۔پہلا میچ کرسٹل پیلس اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا۔

دوسرے میچ میں لوٹن ٹائون اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں کینیل ورتھ روڈ، لوٹن میں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور ناٹنگھم فاریسٹ کے درمیان اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا اور چوتھا میچ برینٹ فورڈ اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان برینٹ فورڈ میں کھیلا جائے گا۔

یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

 

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

حکومت پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ دسمبر کی 15 تاریخ کو کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

آئل مارکیٹنگ کپمنیوں کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 13 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں 5.49 ڈالر فی بیرل کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، پٹرول کی فی بیرل قیمت 94.95 ڈالر جبکہ ڈیزل کی قیمت 5.13 ڈالر کم ہو کر 100.05 ڈالر کی سطح پر آ چکی ہے۔

ملک میں اس وقت پٹرول کی قیمت 281.34 روپے کی سطح پر ہے جبکہ ڈیزل 289.79 روپے فی لٹر کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔

حکومت پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ دسمبر کی 15 تاریخ کو کرے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

ایک گرام سونا 211.46 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

جدہ: سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملکی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 244.67 ریال، 22 قیراط ایک گرام 221.53 ، 18 قیراط 181.26 ریال اور 21 قیراط ایک گرام سونا 211.46 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,030.06 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,126.73 ریال، 24 قیراط کی گنی 2,320.07 ریال رہی اور ایک کلوگرام سونا 243,365.46 ریال میں دستیاب رہا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست فل بینچ کو منتقل

لاہور ہائیکورٹ کی ٹرائل کے نوٹیفکیشن سے متعلق ریکارڈ کو درخواست کے ساتھ لگانے کی بھی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست فل بینچ کو منتقل

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق چیئرمین عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواست فل بینچ کو بھجوا دی۔

پیر کے روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر سماعت کی جس کے دوران انہوں نے درخواست کو فل بینچ میں پیش کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

عدالت کی جانب سے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن سے متعلق ریکارڈ کو درخواست کے ساتھ لگانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

سماعت کے دوران وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے توہین کی کارروائی میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس پر جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ اب تک کتنے کیسز میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے، وکیل نے بتایا کہ سائفر اور القادر ٹرسٹ سے متعلق کیسز کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll