Advertisement

13سالہ بیٹی نے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

پولیس نے مشکوک بیانات دینے کی مد میں بیوی ، بیٹی ، بیٹے سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 23rd 2023, 2:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
13سالہ بیٹی نے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

لاہور کے علاقہ گجر پورہ میں 13 سالہ بیٹی نے فائرنگ کر کے اپنے باپ کو قتل کر دیا ۔

پولیس نے ان کے اہل خانہ سے تفتیش شروع کی تو مقتول کے اہل خانہ اپنے کسی بھی بیان میں پولیس کو مطمئن نہیں کر سکے ۔

پولیس نے مشکوک بیانات دینے کی مد میں بیوی ، بیٹی ، بیٹے سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے لیے ان کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ قاتل کو قرار واقعے سزا دلوائیں گے ۔

مقتول 3 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کا باپ تھا ، پولیس نے کم سن ملازمہ کے ابتدائی بیان کو بھی مشکوک قرار دے دیا ۔

Advertisement