جی این این سوشل

علاقائی

کسٹم حکام کی کاروائی 5 کروڑ روپے کی مالیت کا سامان برآمد

کسٹم حکام کے مطابق برآمد کیے گئے سامان میں چھالیہ ، گٹکہ ، ڈرائی فروٹ، ٹائرز  شامل ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کسٹم حکام کی کاروائی 5 کروڑ روپے کی مالیت کا سامان برآمد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بلوچستان : بلوچستان کے علاقہ سوراب میں کسٹمز کی کاروائی ، 5 کروڑ کی مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا گیا ۔

کسٹم حکام کے مطابق برآمد کیے گئے سامان میں چھالیہ ، گٹکہ ، ڈرائی فروٹ، ٹائرز  شامل ہیں ۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ سامان کا ٹیکس جمع نہیں کروایا گیا ، کسٹم حکام نے سامان برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لیا ۔

کسٹم حکام نے کہا کہ غیر قانونی سامان لانے والوں کے خلاف اسی طرح کاروائیاں کرتے رہیں گے ۔

علاقائی

کراچی ایکسپریس کی 2 بوگیاں حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کےقریب پٹری سے اتر گئیں

حادثہ ریلوے یارڈ میں پیش آیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی ایکسپریس کی 2 بوگیاں حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کےقریب  پٹری سے اتر گئیں

حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کےقریب کراچی ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے اسٹیشن سے روانہ ہوتےہی ریلوے یارڈ میں حادثہ پیش آیا تھا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انتظامیہ کے مطابق بوگیاں ٹریک سے اترنے سے اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی تھی۔

 تاہم بعد میں کراچی ایکسپریس کی پٹری سے اترنے والی دونوں بوگیوں کو الگ کرکے اپ ٹریک کو بحال کر دیا گیا اور مختلف اسٹیشنز پر روکی گئی ٹرینیں اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے شروع ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے  بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے مڈل آرڈر بیٹر بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان تاحال نہیں کیا ہے تاہم دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان کے اسکواڈ میں متعدد تبدیلیاں متوقع ہیں، نعمان علی اور ساجد خان کی پلیئنگ الیون میں واپسی متوقع ہے۔ 

آؤٹ آف فارم بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز ہے، بابر اعظم کے آرام کی تجویز سلیکٹرز نے دی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد قومی ٹیم کا اعلان ہو گا۔

خیال رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی، انگلینڈ کو پاکستان پر ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایس سی او کانفرنس گیم چینجر، معاشی اور علاقائی روابط کو فروغ ملے گا، عطاء تارڑ

پاکستان خطے میں تجارت اور امن کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایس سی  او کانفرنس گیم چینجر، معاشی اور علاقائی روابط کو فروغ ملے گا، عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او (ایس سی او)  کانفرنس پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی، معاشی اور علاقائی روابط کو فروغ ملے گا۔

ایس سی او کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اہم ایونٹ ایس سی او کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، ایس سی او کے لئے اسلام آباد کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس علاقائی تعاون کے حوالے سے اہم فورم ہے، ایس سی او کانفرنس پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی، اس سے معاشی اورعلاقائی روابط کو فروغ ملے گا، ایس سی او سمٹ کی سائیڈ لائن پر سربراہان مملکت کی دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی، پاکستان خطے میں تجارت اور امن کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے آزادانہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر ابھر رہا ہے، ملائیشیا کے وزیراعظم کا کامیاب دورہ رہا، دورے میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا، ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستانی برآمدات بڑھانے کا یقین دلایا، چاول، حلال گوشت سمیت برآمدات سے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ سعودی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں وفد نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا، سعودی فرمانروا شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی، سعودی عرب کے ساتھ 2.2 ارب ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کم ہو کر 6.9 فیصد پر آگئی ہے، تجارتی خسارے میں مسلسل کمی آئی ہے جبکہ ہماری برآمدات میں 14فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ تاجکستان انتہائی مفید رہا، چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان سی پیک کے حوالے سے گیم چینجر ثابت ہوگا، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اچھی پیشرفت ہو رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll