جرم
ایف آئی اے کی ملک بھر میں کرنسی اسمگلرز اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیاں
18 کروڑ سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی

ایف آئی اے کی کرنسی سمگلرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں،18 کروڑ سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی
ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 38 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں،چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجے میں 63 ملزمان کو گرفتار کر کے 39 مقدمات درج کئے گئے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف 8 انکوائریوں کی تفتیش بھی مکمل کر لی گئی،گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی،برآمد ہونے والی کرنسی میں 21831 امریکی ڈالرز جبکہ 5 کروڑ 39 لاکھ روپےسے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہے۔
برآمد کی گئی کرنسی میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پاکستانی کرنسی بھی شامل ہے،گرفتار ملزمان مختلف کاروبار کی آڑ میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے،ایف آئی اے نے ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔
بیرون ملک مقیم ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ڈیلروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے،ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی معاونت حاصل کی جا رہی ہے۔
دنیا
ڈونلڈٹرمپ نے فراڈ کیس میں بیان دینے کا ارادہ بدل لیا
6 نومبر کو چار گھنٹے تک ڈونلڈ ٹرمپ استغاثہ کے ساتھ تکرار میں اُلجھے رہے

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک فراڈ کیس میں اپنے دفاع میں بیان دینے کاارادہ تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی موقف نہیں دیں گے کیونکہ اُن کے پاس کہنے کو مزید کچھ نہیں ہے۔
اردو نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر لکھا کہ وہ اپنے، اور اپنے بیٹوں ڈان جونیئر اور ایرک، ٹرمپ آرگنائزیشن کے دیگر عہدیداروں کے خلاف جاری مقدمے میں پہلے ہی گواہی دے چکے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ ماہ استغاثہ کی جانب سے پوچھ گچھ کی گئی تھی جنہوں نے اُن پر اور دیگر مدعا علیہان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنے ریئل سٹیٹ کے اثاثوں کی مالیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا تاکہ بینک قرضوں اور انشورنس کے لیے شرائط پر پورا اُترا جا سکے۔
6 نومبر کو چار گھنٹے تک ڈونلڈ ٹرمپ استغاثہ کے ساتھ تکرار میں اُلجھے رہے، اُن کے سخت جوابات پر جج آرتھر اینگورون کی جانب سے سرزنش بھی کی گئی جنہوں نے انہیں خبردار کیا کہ یہ کوئی سیاسی ریلی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیٹیا جیمز نے ستمبر 2022 میں ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بینک اور بیمہ کنندگان کو پیش کردہ اپنے سالانہ مالیاتی گوشواروں میں اپنے اثاثوں کو دو اعشاریہ دو ارب ڈالر بڑھا کر پیش کیا تھا۔اٹارنی جنرل لیٹیٹیا جیمز نے کم از کم 25 کروڑ ڈالر جرمانہ، ڈونلڈ ٹرمپ اوران کے بیٹوں ڈونلڈ جونیئر اور ایرک کے خلاف نیویارک میں کاروبار چلانے پر مستقل پابندی اور ٹرمپ اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے خلاف پانچ سال کی کمرشل رئیل اسٹیٹ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
دنیا
سعودی عرب کی خصوصی ٹیموں نے یمن میں مزید 733 بارودی سرنگیں صاف کیں
حوثی باغیوں کی جانب سے 12 لاکھ سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں

ریاض: سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تحت مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن میں دسمبر 2023 کے پہلے ہفتے میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 733 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی ہیں۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں سے چار اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 110 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں ، ایک دھماکہ خیز ڈیوائس اور 618 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز صاف کیں۔ ٹیموں نے یمن کے گورنریٹ عدن، الحدیدہ، مارب، شبوہ اور تعز میں بھی بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے کارروائیاں کیں۔2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 24 ہزار527 بارودی سرنگوں کو تلف کیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 12 لاکھ سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔جون 2022 میں مسام پروجیکٹ کے معاہدے میں 33.29 ملین ڈالر کی لاگت سے مزید ایک سال کے لیے توسیع کی گئی تھی۔
تفریح
امیتابھ بچن اپنے نواسے کو پرموٹ کرنے میں لگ گئے
امیتابھ بچن ’’دی آرچیز‘‘ کی ریلیز کے بعد نواسے اگستیہ نندا کے ساتھ ممبئی کے اپنے گھر کے باہر مداحوں سے ملے

قابل فخر نانا امیتابھ بچن نے مداحوں کو حیران کر دیا جب وہ اتوار کو اگستیہ نندا کو ان سے ملنے کے لیے ساتھ لے کر آئے۔ اگستیا نے حال ہی میں دی آرچیز کے ساتھ اپنا آغاز کیا۔
امیتابھ بچن کے پوتے اگستیا نندا نے حال ہی میں زویا اختر کی فلم دی آرچیز کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا، جس کا پریمیئر 7 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ہوا۔
T 4856 - Sunoo !!🌹 pic.twitter.com/ySQrMKAPkq
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) December 10, 2023
امیتابھ اگستیہ کو اپنے ممبئی کی رہائش گاہ کے باہر انتظار کرنے والے مداحوں سے ملنے لے گئے۔ حسب روایت، تجربہ کار اداکار نے اتوار کو جلسہ کے باہر مداحوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے وقت نکالا، لیکن اس بار انھوں نے اگستیہ کو اپنے ساتھ لا کر انھیں حیران کردیا۔
انہوں نے جو تصویریں شیئر کیں ان میں، جیسے ہی امیتابھ بچن اپنے گھر کے باہر بڑی تعداد میں جمع پرستاروں کو لہرا رہے تھے، انہوں نے آگستیہ کو گلے لگایا، جس نے بڑی مسکراہٹ پہنی تھی، پیڈسٹل پر۔
پیچھے سے لی گئی ایک اور تصویر میں پرجوش مداحوں کو امیتابھ اور اگستیہ کو ہاتھ ہلاتے ہوئے اور ان کی تصاویر پر کلک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل کو عدالت میں چیلنج کردیا
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
دنیا 18 گھنٹے پہلے
مصر میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز کر دیا گیا
-
ٹیکنالوجی 4 گھنٹے پہلے
آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا باضابطہ آغاز
-
دنیا ایک گھنٹہ پہلے
وسطی چین میں شدید برفبا ری ،معمولات زندگی درہم برہم ، سکول بند، زمینی و فضائی ٹریفک متاثر
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
دنیا 4 گھنٹے پہلے
امریکا کا ایف ۔ 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ