جرم
21سالہ نوجوان قتل ،ملزمان کی عدم گرفتاری پر ورثا نے جی ٹی روڈ بلاک کردیا
ملزمان کی عدم گرفتاری کے باعث ورثاء نے نعش روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا جس کےباعث جی ٹی روڈ سے آنے جانے والی ٹریفک متاثر ہوگئی ۔

گوجرانوالہ : علی ٹاؤن کے علاقے میں 21 سالہ نوجوان کو شدید تشدد کرنے کے باعث قتل کیا گیا تھا ۔
ملزمان کی عدم گرفتاری کے باعث ورثاء نے نعش روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا جس کےباعث جی ٹی روڈ سے آنے جانے والی ٹریفک متاثر ہوگئی ۔
مقتول کے ورثاء نے چن داقلعہ چوک بلاک کر دیا جس کے باعث ٹریفک شدید متاثر ہو رہی ہے ، مسافروں کا گاڑیا ں روک کر احتجاج کو ختم کرنے کا مطالبہ ۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج اسی طرح جاری رہے گا ۔
ملزمان کی عدم گرفتاری پر ورثا کا چن داقلعہ چوک پر احتجاج جی ٹی روڈ بلاک کردیا#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/0HAOP1YL17
— GNN (@gnnhdofficial) September 24, 2023
پولیس کے اعلی افسران نے واقعے کا نوٹس لے کر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ، پولیس کی جانب سے مقتول کے ورثاء سے مذاکرات جاری ہیں ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا ، پولیس کا مزید کہناہے کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرارواقعے سزا دلوائیں گے ۔
پاکستان
عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کے خلاف درخواست لاہور ہائی کورٹ کے فُل بینچ کو ارسال
درخواست میں اہم اور قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں جن کی تشریح ضروری ہے، جسٹس عالیہ نیلم

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کے خلاف درخواست سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے فُل بینچ کو بجھوا دی گئی۔
لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم کی درخواست سماعت کے لیے فُل بینچ کے روبرو پیش کرنے اور نوٹیفکیشن کے تمام ریکارڈ درخواست سے منسلک کرنے کی ہدایت کردی۔
دوران سماعت جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ درخواست میں اہم اور قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں جن کی تشریح ضروری ہے۔ اسی نوعیت کی درخواست فل بینچ کے روبرو ہے، اب تک کتنے کیسز میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہو چکا ہے؟
وکیل نے جواب دیا کہ سائفر گمشدگی، القادر ٹرسٹ سے متعلق کیسز کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوا، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وہ تمام ریکارڈ درخواست کے ساتھ لگایا ہے؟
جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ ایک کیس میں آرڈر کردیں تو باقیوں پرکیا اثر ہوگا، بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی درخواست ُلاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ کو بھجوا دی۔
کھیل
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا ناک آؤٹ مرحلہ (کل)منگل سے شروع ہو گا
پہلا کوارٹر فائنل ارجنٹائن اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

کوالالمپور: جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا ناک آؤٹ مرحلہ کل(منگل )سے شروع ہو گا ۔پاکستان ، بھارت ، آسٹریلیا ، فرانس، سپین ، نیدرلینڈز ، جرمنی اور ارجنٹائن کی ٹیمیں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔
ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام جونیئر عالمی کپ کے سنسنی خیز مقابلے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ کا ناک آؤٹ مرحلہ (کل)منگل سے شروع ہو گا ۔ پہلا کوارٹر فائنل ارجنٹائن اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دوسرے کوارٹر فائنل میں بھارت اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں نبردآزما ہوں گی ۔ تیسرا کوارٹر فائنل آسٹریلیا اور فرانس کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں پاکستان اور سپین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 14 دسمبر جبکہ فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سینئر جج قدرت اللہ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے
-1280x720.jpg)
سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سینئر سول جج قدرت اللہ نے کی، اس موقع پر شکایت کنندہ خاور مانیکا عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزاروکیل رضوان عباسی نے شادی سے پہلے تعلقات پردلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہاں دو افراد آئےجنہوں نےآنکھوں سےدیکھا اورایک وہ جسےبتایا گیا،
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ قانون دیکھیں، قانون کیا کہتا ہے۔ وکیل رضوان عباسی نے جواب میں کہا کہ اس کیس میں 203 سی لاگو ہوتی ہے۔
جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیے کہ شکایت کنندہ کے ساتھ 2 گواہ ضروری ہیں،میرے نزدیک یہ ضروری ہے کہ یہ شرائط پوری ہوں۔ اگرآپ کو دلائل کے لیے وقت چاہیے تو میں وقت دے دیتا ہوں۔ قانون واضح ہے اسے ہم تبدیل نہیں کر سکتے، ججمنٹ کی تب ضرورت ہوتی ہے جب قانون واضح نہ ہو۔
وکیل نے استدعا کی کہ میرے دلائل سن لیں میں تیار ہوں، میں نے سپریم کورٹ جانا ہے اس لیے ابھی سن لیں، جج نے جواب میں کہا کہ آپ مشورہ کر لیں پھر دلائل دے دیں۔
وکیل کا مزید کہنا تھا کہ گھرمیں خاتون ملازمہ بھی تھی ٹرائل میں اس کا نام بھی آسکتا ہے۔
عدالت نے کہا کہ آپ قانون کو دیکھ لیں، قانون 496 بی کے حوالے سے کیا کہتا ہے؟ خاور مانیکا کا بیان دیکھ لیں، اس میں کچھ بھی نہیں ہے، قانون کے مطابق شکایت کنندہ کے ساتھ دو گواہان لازم ہیں۔
واضع رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سینئر جج قدرت اللہ کی عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
-
دنیا 2 دن پہلے
سلامتی کونسل: امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کردہ قرارداد ویٹو کر دی
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
چین نے پاکستان میں پہلے 765کلو واٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل کو عدالت میں چیلنج کردیا
-
تفریح 4 گھنٹے پہلے
امیتابھ بچن اپنے نواسے کو پرموٹ کرنے میں لگ گئے
-
دنیا 2 دن پہلے
عراق ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 14افراد جاں بحق
-
دنیا 6 گھنٹے پہلے
امریکا کا ایف ۔ 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ