بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے کرکٹ میچ 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا
بھارتی ٹیم کو کینگروز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے
نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 27 ستمبر کو سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔
میزبان بھارتی ٹیم کو کینگروز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت نہ صرف 99 رنز سے مات دی بلکہ سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
آسٹریلوی ٹیم ان دنوں بھارت کے دورہ پر ہے اور مہمان کینگروز ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران بھارتی ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز جبکہ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی لیکن پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے بعد کھیلی جائے گی۔
یارد رہے کہ 13واں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 5اکتوبر سے بھارت میں ہی شیڈول ہے۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان بھارتی ٹیم مایہ ناز بلے باز لوکیش راہول کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز لیڈ کریں گے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز ورلڈ کپ کے بعد 23 نومبر کو ابتدائی میچ سے ہوگا۔
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- an hour ago
شفت علی خان وزارت خارجہ کے نئے ترجمان مقرر
- 2 hours ago
سویلینزکا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ7 جنوری کوسماعت کرے گا
- 3 hours ago
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- an hour ago
اپوزیشن کے مطالبات تحریری شکل میں آئیں گے تو دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے ، سینیٹر عرفان صدیقی
- 2 hours ago
دفترخارجہ کی پاکستان میں بھارت کی ماورائے عدالت و سرحد ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار
- 2 hours ago