لوگ اپنے آئیڈیاز، اپنی دُھن اور گانے کے بول لکھ کر مجھے سوشل میڈیا پر ٹیگ کریں، علی ظفر


پاکستانی گلوکار علی ظفر نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا ترانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
مداحوں کے کہنے پرعلی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے آئی سی سی ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
علی ظفر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہماری عوام کو بہت کم تفریحی کے مواقع ملتے ہیں اور جب کوئی کرکٹ ایونٹ ہوتا ہے تو ہماری عوام چاہتی ہے کہ ترانہ ایسا ہو جو دھوم مچا دے، میرے پاس ایک آئیڈیا ہے جس کے تحت میں آپ سب کے ساتھ ملکر ایک ترانہ تیار کرسکتا ہوں۔
View this post on Instagram
اُنہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کے نوجوان میوزک کمپورز، رائٹرز اور پروڈیوسرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو میرے ساتھ ملکر ترانہ بنانے کی دعوت دے رہا ہوں۔ جن لوگوں کو موسیقی میں دلچسپی ہے، پھر چاہے وہ کوئی دُھن بنانا ہو، گانے کے بول لکھنا ہو۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی ہوگا کہ جب ہم جمہوری طریقے سے اپنے لیے ترانہ بنائیں گے، گلوکاری کرنا ہو یا آئیڈیاز دینا ہو، وہ میرا ساتھ دیں۔ لوگ اپنے آئیڈیاز، اپنی دُھن اور گانے کے بول لکھ کر مجھے سوشل میڈیا پر ٹیگ کرکے شیئر کریں
یاد رہے کہ کرکٹ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ورلڈ کپ 2023، 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 6 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 5 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 33 minutes ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 6 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 6 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 5 hours ago








