جی این این سوشل

پاکستان

اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 115 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

کاروائیوں میں 2 گاڑیوں سے مجموعی طور پر 64 کلو 800 گرام چرس برآمدکی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 115 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 6 کارروائیوں میں 115 کلوگرام سے زائد منشیات برآمدکرکے 7 ملزمان گرفتارکرلیے ۔اے این ایف ترجمان کے مطابق موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب اے این ایف نے دو کارروائیاں کیں ۔

ان کاروائیوں میں 2 گاڑیوں سے مجموعی طور پر 64 کلو 800 گرام چرس برآمدکی گئی ۔ برآمدہ منشیات گاڑیوں کے خُفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں ۔دورانِ کارروائی پشاور اور خیبر کے رہائشی 4 ملزمان گرفتارکیے گئے ۔موٹروے ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے 20 کلو 400 گرام افیون، 14 کلو 400 گرام چرس اور 1 کلو ہیروئن برآمدکی گئی ۔منشیات پک اپ گاڑی کے نیچے باندھ کر سمگل کی جا رہی تھی۔

دورانِ کارروائی نوشہرہ کے رہائشی2ملزمان موقع پر گرفتارکر لیے ۔باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 107 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے ۔خیبر کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر GF-787 کے ذریعے دبئی کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔خیبر کے علاقے زخہ خیل میں دو کارروائیوں کے دورانِ چھپائی گئی 15 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔ ترجمان نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

ٹیکنالوجی

ملک میں ڈیجیٹلائزیشن پر کام تیز کردیا گیا ہے ، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرم شروع ہوسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں ڈیجیٹلائزیشن پر کام تیز کردیا گیا ہے ، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہاہے کہ حکومت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے اسلام آباد میں ملاقات میں کہا حکومتی نظم و نسق کوقومی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کے تحت ڈیجیٹلائز کیا جارہاہے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ قومی فائبرائزیشن پالیسی پر کام جاری ہے کیونکہ ایک طاقتور فائبرائزیشن والا ملک فائیو جی ٹیکنالوجی کیلئے ناگزیر ہے۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرم شروع ہوسکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

 گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے رات گئے جدید اسلحے سے حملہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے رات گئے جدید اسلحے سے حملہ کیا۔ اس حملے میں دو پولیس اہلکار ظہیر تھہیم اور عبدالقادر مہر شہید ہو گئے۔

ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں کچھ ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بھاری نفری کو طلب کر لیا ہے اور فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔

شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں پولیس کے افسران، اہلکاروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ایس ایس پی گھوٹکی نے کہا کہ ڈاکو راحب شر کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں اور پولیس ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل : راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ ایک راکٹ گولان کے اسرائیلی کنٹرول والے علاقے مجدل شمس پر گرا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل : راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک

تل ابیب : اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر واقعے فٹبال میدان پر راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ ایک راکٹ گولان کے اسرائیلی کنٹرول والے علاقے مجدل شمس پر گرا۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور نوعمر افراد ہیں۔

بی بی سی نے کہا ہے کہ آئی ڈی ایف نے اس حملے کا الزام حزب اللہ پر عائد کیا لیکن حزب اللہ کے میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف نے شمالی اسرائیل میں ”مجدل شمس کے واقعے سے کسی بھی تعلق“ کی تردید کی ہے اور گروپ کے ملوث ہونے کے تمام الزامات مسترد کر دئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll