Advertisement
علاقائی

انجیکشن سے بینائی متاثرہونے والے مریضوں کا آپریشن کر دیا گیا

ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق بظاہر آپریشن کامیاب ہوئے ہیں لیکن 2 روز کے بعد ہی رزلٹ سامنے آئے گا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 26th 2023, 2:55 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
انجیکشن سے بینائی متاثرہونے والے مریضوں کا آپریشن کر دیا گیا

انجیکشن سے بینائی متاثر ہونےکا معاملہ  مئیو اسپتال میں بینائی سے متاثر ہونے والے 6 مریضوں کا آپریشن کر دیا گیا ۔

ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق بظاہر آپریشن کامیاب ہوئے ہیں لیکن 2 روز کے بعد ہی رزلٹ سامنے آئے گا ۔

ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق آپریشن کامیاب ہوئے ہیں اور امید ہے مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔

ملتان میں بھی 19 مریضوں کا علاج شروع کر دیا گیا ہے ، پنجاب حکومت نے انجیکشن سے متاثر مریضوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے ۔

نگراں وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں مضر صحت انجیکشن کی سیل روک دی گئی ہے ۔

Advertisement