شہزادہ ہیری کو شاہی رہائش گاہ میں قیام کےلئے بکنگھم پیلس کو پیشگی نوٹس کی ہدایت
ہیری ایک تقریب میں شرکت کے لیے لندن گئے تو انہیں ونڈسر محل میں قیام کی اجازت نہیں دی گئی تھی
شہزادہ ہیری اگر شاہی رہائش گاہ میں رہنا چاہتے ہیں تو بکنگھم پیلس کو پیشگی نوٹس دینا ہو گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ ہیری رواں ماہ کے آغاز میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے لندن گئے تو انہیں ونڈسر محل میں قیام کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔شہزادے ہیری کو 7ستمبر کو مغربی لندن کے علاقے چیلسی میں ہونے والے سالانہ ویل چائلڈ ایوارڈز میں شرکت کرنی تھی جو اس سال ملکہ الزبتھ کی وفات کی برسی کی شام منعقد ہو رہے تھے
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جب یہ واضح ہوگیا کہ ہیری اور چارلس، جو اس وقت بالمورل محل میں تھے، اس دورے پر ملاقات نہیں کر سکیں گے تو شہزادے نے پوچھا کہ کیا وہ ونڈسر محل میں رہ سکتے ہیں۔انہوں نے ونڈسر میں سینٹ جارج چیپل میں اپنی مرحوم دادی کی قبر پر جانے کی اجازت بھی طلب کی جہاں وہ 8ستمبر کو گئے تھے۔تاہم شاہی محل مبینہ طور پر ہیری کی آخری وقت میں کی گئی قیام کی درخواست منظور کرنے سے قاصر تھا۔اطلاعات کے مطابق شہزادہ ہیری نے بکنگھم پیلس سے اس وقت رابطہ کیا جب ان کے دورے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی گئی۔
یہ دورہ انہیں اور میگھن کو فروگمور کاٹیج سے بے دخل کیے جانے کے بعد پہلا دورہ ہے۔ ہیری نے انویکٹس گیمز کے لیے جرمنی کے شہر ڈسلڈروف جانے سے قبل اپنے والد شاہ چارلس سے ملنے اور ان کے ساتھ رہنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔اگرچہ میگھن مارکل برطانیہ میں ہیری کے ساتھ نہیں تھیں۔ اس کے جواب میں شاہی محل نے مبینہ طور پر ہیری سے باضابطہ درخواست کرنے کو کہا کیوں کہ یہ واضح نہیں تھا کہ شاہ چارلس کو اس بات چیت سے آگاہ کیا گیا تھا یا نہیں۔شاہی محل کی جانب سے اس کے جواب میں بتایا گیا کہ بادشاہ ان تاریخوں میں بالمورل محل میں ہوں گے اور ہیری کو سکاٹش سٹیٹ میں اپنے والد سے ملنے کی پیشکش کی گئی تھی۔
محل نے براہ راست ان الزامات پر ردعمل نہیں دیا۔جب یہ واضح ہو گیا کہ ہیری اور چارلس شیڈول مختلف ہونے کے باعث بالمورل میں نہیں مل سکیں گے تو ڈیوک نے مبینہ طور پر ونڈسر کیسل یا کسی بھی دوسری شاہی رہائش گاہ میں رہنے کی اجازت طلب کی۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق محل مناسب نوٹس کے بغیر ان کی درخواست منظور کرنے سے قاصر رہا۔ہیری کا اگلا دورہ برطانیہ جنوری میں ہوگا، جب دی سن شائع کرنے والے ’نیوز گروپ نیوز پیپرز‘ کے خلاف ان کے کیس کی سماعت ہوگی۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی شدت میں اضافہ، حد نگاہ صفر
- 3 گھنٹے قبل
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ، شارٹ لسٹ ترک کمپنی کی بڑی پیشکش
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی، پاکستانی روپیہ مستحکم
- ایک گھنٹہ قبل
26 نومبر احتجاج پر درج 13 مقدمات میں 250 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں منظور
- 7 منٹ قبل
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- ایک گھنٹہ قبل
سبی اور گرد و نواح میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے
- 3 گھنٹے قبل