ایشیا کپ میں جو غلطی ہوئی وہ ورلڈ کپ میں نہیں دہرائینگے، کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ مجھے اپنے 15 کھلاڑیوں پر اپنے سے زیادہ اعتماد ہے، یہ وہی لڑکے ہیں جنہوں نے ٹیم کو عالمی نمبر ون بنایا، ایشیا کپ میں جو غلطی ہوئی وہ ورلڈ کپ میں نہیں دہرائینگے، نسیم شاہ کے بعد سب سے بہتر آپشن حسن علی ہی تھے۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کیلئے بھارت روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پر کسی قسم کا دباؤ نہیں۔ ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کریں گے۔ قوم سے اپیل ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا کرے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہم کرکٹ نہیں کھیلے لیکن ہمیں کنڈیشن کا علم ہے۔ پہلے 2019 ورلڈ کپ میں بطور کھلاڑی شامل ہوا، اب بطور کپتان ورلڈ کپ میں جارہا ہوں، میرے لیے فخر کی بات ہے۔ ہم اپنے بہترین کمپبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے، کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ لے کر آئیں۔
Babar Azam's pre-departure press conference | ICC World Cup 2023#WeHaveWeWill | #CWC23 https://t.co/dKvrHiBHQt
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 26, 2023
پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ سابق کرکٹر ہاشم آملہ نے پاکستان کو سیمی فائنلسٹ ٹیم قرار دیا ہے، آپ اپنے آپکو ورلڈکپ میں کہاں دیکھتے ہیں؟ بابر نے جواب دیا کہ آپ ہمیں نمبر 4 پر بہت نیچے لے گئے ہیں، انشاء اللہ ورلڈکپ میں نمبر ون ہونگے۔
نائب کپتان شاداب خان کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاداب کی کارکردگی پر میری بات ہوئی ہے۔ شاداب خان بڑا کھلاڑی ہے، امید ہے وہ ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں گے۔ جب بھی کوئی کھلاڑی اچھا کرتا ہے، سب اچھا کہتے ہیں لیکن بری کارکردگی پر صرف ہم ہی کانفڈنس دیتے ہیں۔
کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے کنٹریکٹ پر بات چیت چل رہی ہے اچھے نتائج آئیں گے۔ پی سی بی ہمیشہ پلیئرز کیلئے اچھا ہی سوچتا ہے، اس مرتبہ بھی اچھا سوچے گا۔
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ سے ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی خبروں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ سارے کھلاڑی مجھے عزت دیتے ہیں۔ جب کوئی میچ کم مارجن سے ہارتے ہیں تو میٹنگ میں تھوڑی بہت چیزیں چلتی ہیں لیکن اس کو بڑا چڑھا کر بتانا کہ لڑائی ہوگئی یہ غلط ہے۔

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری
- 3 hours ago

پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہورایئرپورٹ پر قائم
- an hour ago

سندھ سرکار نے کورونا وباء کے دوران عارضی طور پر بھرتی کیے گئے ڈاکٹرز کو فارغ کر دیا
- 2 hours ago

پشاور ہائیکورٹ نے کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو حلف لینے سے روک دیا
- an hour ago

امریکا نے شام پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھالیں
- 3 hours ago

صہیونی فورسز کا غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 95 فلسطینی شہید
- 3 hours ago

لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید
- 3 hours ago

یو اے ای نے بھی پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
- 2 hours ago

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 minutes ago

اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ
- 3 hours ago

ایس آئی ایف سی کے قیام کا دوسرا سال، صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
- 15 minutes ago

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا شاندار آغاز ،انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- an hour ago