وحیدہ رحمان کو دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا


بالی وڈ لیجنڈری اداکارہ وحیدہ رحمان کو بھارت کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا، پچھلے سال دادا صاحب پھالکے ایوارڈ آشا پاریکھ کو پیش کیا گیا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی وزیر انوراگ ٹھاکر نے ایوارڈ کا اعلان کیا ہے،
I feel an immense sense of happiness and honour in announcing that Waheeda Rehman ji is being bestowed with the prestigious Dadasaheb Phalke Lifetime Achievement Award this year for her stellar contribution to Indian Cinema.
— Anurag Thakur (@ianuragthakur) September 26, 2023
Waheeda ji has been critically acclaimed for her…
انو راگ ٹھاکر کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ میں وحیدہ رحمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی لاجواب فلمیں ہر نسل کے لئے خوشیاں بانٹنے والی ثابت ہوئیں جن میں پیاسا، کاغذ کے پھول، چودھوی کا چاند، صاحب بیوی اور غلام، گائیڈ، خاموشی اور کئی دیگر شامل ہیں۔
5 دہائیوں پر محیط اپنے کیرئیر میں انہوں نے اپنے کرداروں کو انتہائی نفاست سے نبھایا، جس کی وجہ سے فلم ریشما اور شیرا میں انہیں نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پدم شری اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ، وحیدہ جی نے لگن، عزم اور ایک بھارتیہ ناری کی طاقت کی مثال ہیں جو اپنی محنت سے اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت حاصل کر سکتی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- 19 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- 15 hours ago

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- 19 hours ago

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- a day ago

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 19 hours ago

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- 21 hours ago

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- 21 hours ago

وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت
- 17 hours ago
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- a day ago

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم
- 15 hours ago
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- 21 hours ago

اسلام آباد کے بعد لاہور میں گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 18 hours ago







.webp&w=3840&q=75)



